بولنا کے معنی

بولنا کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ بول (واؤ مجہول) + نا }

تفصیلات

iسنسکرت کے اصل لفظ|بروٹ| سے ماخوذ اردو زبان میں |بول| مستعمل ہے اس کے ساتھ اردو لاحقۂ مصدر |نا| لگنے سے |بولنا| بنا۔ اردو میں بطور مصدر مستعمل ہے۔ ١٤٢١ء میں "شکارنامہ" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["(حقہ) آواز دینا","(طرف سے) طرف داری کرنا","(گھڑی) بجنا","(نوکری) پہرہ لگنا","(کتا) بھونکنا","بات کرنا","پرندوں کا چہچہانا","جواب دینا","گفتگو کرنا","نیلام میں بولی دینا"]

بروٹین بول بولْنا

اسم

فعل لازم

بولنا کے معنی

١ - (انسان کا منھ سے) آواز نکالنا، کہنا، بات کرنا۔ (خود سے یا جواباً)۔

|میں تو سمجھتا ہوں کہ وہ ایسی بات بول رہا ہے جس کا صحیح تصور بھی اس کے دماغ میں نہیں ہے۔" (١٩٥٦ء، مناظر احسن، عبقات، ١٩)

٢ - جانور کا منھ سے آواز نکالنا یا کسی اور کی آواز کی نقل کرنا۔

|ہزار داستان یا مینا ہر جانور کی بولی بولنے لگتی ہے۔" (١٩١٤ء، شبلی، مقالات، ٢٠:٢)

٣ - تصادم، رگڑ وغیرہ سے کسی بے جان چیز سے آواز پیدا ہونا (جیسے چارپائی کا بولنا، چوڑیوں کا بولنا، گھڑی کا بولنا)۔

 اس قدر ہے بار خاموشی اسیر عشق کی بولتی ہیں خانۂ زنداں کی کڑیاں آج کل (١٩١١ء، تسلیم، دیوان، ١٥١)

٤ - صورت حال سے ظاہر ہونا، زبان حال سے بتانا۔

|اس کے باپ کا نام بول رہا ہے کہ کوئی ایرانی النسل رئیس تھا۔" (١٩٢٦ء، شرر، مضامین، ١٨٨:٣)

٥ - اعتراض کرنا، سخت سست کہنا، ڈانٹنا ڈپٹنا، زجر و توبیخ کرنا، جھڑکنا، برا بھلا کہنا۔

|آخر یہ کیا بات ہے جو آج سرکار بی بی کو بول رہے تھے۔" (١٩٢٤ء، نوراللغات، ٦٩٨:١)

٦ - [ ہندو ] منت ماننا، کسی دیوی یا دیوتا کے نام کا کچھ اٹھانا۔

|ماتا کے پانچ پیسے بولے ہیں۔" (١٨٨٨ء، فرہنگ آصفیہ، ٤٢٤:١)

٧ - کسی چیز کے متعلق اپنی رائے کا منھ سے یا تحریراً اقرار یا اعلان کرنا۔

 حق تعالٰی لطف سے قرآن میں اس طرح بولا ہے ان کی شان میں (١٧٩٢ء، تحفہ الاحباب، باقر آگاہ، ٤٣)

٨ - محسوس ہونا۔

 یہ عالم نیا ہے یہ خطہ نیا ہے یہاں ذرے ذرے میں دل بولتا ہے (١٩٦٧ء، مشرق تاباں، ٣٥)

٩ - اوصاف سے نمایاں ہونا۔

|خاص صاحب نے سونگھا اور بتایا کہ فلاں چیز اس میں زیادہ بول رہی ہے فلاں چیز کی خوشبو مدھم ہے۔" (١٩١٧ء، ماہنامہ |ساقی| جولائی، ٤١)

١٠ - تصنیف کرنا، لکھنا۔

|لفظ جہاد اپنی ذات اور اپنے مال و دولت کے لیے بولا گیا ہے۔" (١٩١٢ء، تحقیق الجہاد، ٢١٠)

١١ - نام رکھنا، موسوم کرنا۔

|جب مضاف کو مضاف الیہ سے کچھ تشبیہہ کا لگاؤ ہو تو اس مضاف کو استعارہ بولتے ہیں۔" (١٨٧٢ء، عطر مجموعہ، ٥)

١٢ - مختلف الفاظ کے ساتھ مل کر مختلف محاورات و مصطلحات میں حسب سیاق و سباق معانی میں مستعمل، جیسے : رن بولنا، طوطی بولنا، بولی بولنا وغیرہ۔

بولنا کے مترادف

ٹرٹرانا

بتانا, بجنا, پکارنا, چرکنا, چہچہانا, چیخنا, سنانا, کہنا

بولنا english meaning

to speaktalktellsayutterpronouncedeclaregive utterance to; to bid (at an auction); to cry (one|s wares); to give forth soundto soundto barkchirp; to strike (as a clock); to crack (with a sound)splitbreak; to be brisk or active (as a market)an eventan incidentan tragedyto bid (at an auction)to pronounceto sayto striketo talkto tellto utter

شاعری

  • حقیقت ترے سامنے کھولنا
    کہ توں توں کیا تو کسے بولنا
  • بچھوئے سو پڑوسن کن پیا جدتے بچھڑرہے ہیں
    ہنسا اور بولنا کاں کاسنتی ہوں گھرانگن ہیں تو
  • بد خلق بزم میں تری میں آکے کیا کروں
    جب ہنس کے بولنا ہی تجھے مجھ سے عار ہو
  • سورج موں کی توں ہے کرکے تجھے کیوں بولنا بولو
    جھلک سورج نے پایا ہے تری نت مانگ جھالوں کا
  • بحری او خوش قماش بچن بولنا گیا
    یو بڈپنا نے طبع کیا مضمحل مرا
  • یوں تو تری ہر بات میں ہے جان کا سودا
    لیکن یہ جھڑک بولنا اے جان غضب ہے
  • چھیں جو لگی اس نہ جھنجولنا
    یو دکھ پر ہے دنبل ترا بولنا
  • بحری او خوش قماش بچن بولنا گیا
    یو بڑ بنانے طبع کیا مضمحل مرا
  • کم بولنا ادا ہے ہر چند پر نہ اتنا
    موند جائیں چشم عاشق تو بھی وہ لب نہ کھولے
  • آنکھوں سے کہہ رہی ہیں جو ارمان جی میں ہے
    مشکل ہے بولنا بھی کہ دم دگدگی میں ہے

محاورات

  • (کا) طوطی بولنا
  • آسیب کا سر پر آ کر بولنا
  • اپنی اپنی بولی (- بولیاں) بولنا
  • اپنی اپنی بولی بولنا
  • اپنی اپنی بولیاں بولنا
  • ات کا بھلا نہ برسنا ات کی بھلی نہ دھوپ ات کا بھلا نہ بولنا ات کی بھلی نہ چوپ
  • ات کا بھلا نہ برسنا، ات کی بھلی نہ دھپ، ات کا بھلا نہ بولنا، ات کی بھلی نہ چپ
  • اسمان (٢) سے (بات) بولنا
  • اونچا (یا بڑا) بول بولنا
  • اونچا بول بولنا

Related Words of "بولنا":