بچھو کے معنی

بچھو کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ بِچھ + چُھو }

تفصیلات

iسنسکرت زبان کے اسم |ورشچک| سے ماخوذ اسم ہے۔ اردو میں عربی رسم الخط کے ساتھ بطور اسم اور صفت استعمال ہوتا ہے۔ سب سے پہلے ١٦١١ء کو "کلیات قلی قطب شاہ" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["(صفت) نہایت چالاک اور متفنی لڑکا","ایک پہاڑی پودا جس کا پتا چھونے سے بچھو کے کاٹنے کی سی جلن پیدا ہوجاتی ہے","ایک پہاڑی پودا جس کے چھونے سے سخت کھجلی ہوتی ہے","ایک زہریلا رینگنے والا جانور","ایک زہریلا رینگنے والا جانور جس کی دم کے سرے پر ایک ڈنک ہوتا ہے جس میں زہر بھرا رہتا ہے","ایک ٹیڑھی دُم کا زہریلا جانور جس کی دم میں ڈنک ہوتا ہے","ایک ٹیڑھی دُم کا زہریلا جانور جس کی دُم میں ڈنک ہوتا ہے","خطرناک تکلیف دینے والا"]

ورشچک بِچُّھو

اسم

صفت ذاتی, اسم نکرہ ( مذکر - واحد )

اقسام اسم

  • ["جمع غیر ندائی : بِچُّھوؤں[بِچھ + چُھو + اوں (واؤ مجہول)]"]

بچھو کے معنی

["١ - چالاک، متفنی، خطرناک۔ (نوراللغات، 576:1)"]

["\"اس میں وہ سارے حیوانات آگئے جو زمیں پر رینگنے والے ہوں جیسے سانپ، بچھو، کنکھجورا وغیرہ۔\" (١٩٥٤ء، حیوانا قرآنی، ٢٨)","\"بچھو، چھچھوندر بنانے کے لیے کاغذ کے خول جن کا ایک منہ کھلا اور دوسرا بند ہو، کسی پنسل وغیرہ پر بنالو۔\" (١٩٣٤ء، صنعت و حرفت، ١٣٦)"]

["١ - ایک رینگنے والا زہریلا کیڑا جس خمدار اور نکیلی دم پیٹھ کی طرف کو اٹھی اور مڑی ہوئی اور دم میں ایک سخت زہریلا ڈنک ہوتا ہے، جو ہر وقت چلتا رہتا ہے، کثردم، عقرب، بچھی۔","٢ - ایک پہاڑی بوٹی جس کے غدودی ہال سے زہریلا مادہ رستا ہے اور وہ جلد سے مس ہونے پر سخت خراش پیدا کرتا ہے (لاطینی) Urtica heterophylla","٣ - ایک قسم کی آتشبازی (چھچھوندر) جو بچھو کی شکل سے مشابہ ہوتی ہے۔","٤ - برج عقرب، ستاروں کا وہ مجموعہ جو بچھو کی شکل سے مشابہ ہوتا ہے۔ (پلیٹس)"]

بچھو کے مترادف

عقرب

بدذات, برچھک, سکارپین, شبدع, عقرب, فصول, قصحُل, متفنی, نرم, ٹھونہاں, کژدُم, کژوم

بچھو english meaning

a scorpiona sweeperlegitimateone who eats what is lawfulone whose earnings are legitimate

شاعری

  • دو چشمت بچھو و خونریز ابرو
    وو بانکی زلف مشکینش پٹا ہے
  • جدھاں تے دیکھ اچپل یوں مجھے جو آنکھ مارا ہے
    تدھاں تے بے قراری کا بچھو خوں ڈانک مارا ہے
  • بلا سے سانپ بچھو کاٹ کھاوے
    ویا کوئی باگھ آکر پھاڑ کھاوے
  • گیسوو ابرو کے غم میں چھت کو جب آنکھیں لگیں
    دھنیاں اجگر ہوئیں بچھو برنگا ہوگیا
  • رہی ہوں جان بج کر میں پٹے سب عشق کی بھی منج
    بڑا کےکیا برہ نیہ کا بچھو لیا کے لڑاتی ہے
  • نہ آگ کے جال سے ڈرے وہ
    نہ سانپ بچھو سے چرمرے وہ
  • کالے نکلے بچھو نکلے
    بل سے اپنے راسو نکلے
  • نہیں کُنی دھرم دھاری جو کہے پیتم سوں سمجھا کر
    کہ دکھیا کوں بچھو ہی سوں اِتا بیزار کرنا کیا
  • بچھو سانپ ہور آگ پانی سوں بھی
    جنوں اور بلا نا گہانی سوں بھی

محاورات

  • اوڑھنا بچھونا بنالینا
  • بچھو کا منتر نہ جانے بانبی میں ہاتھ ڈالے
  • بچھو کا منتر نہ جانے‘ بانبی میں ہاتھ ڈالے۔ بچھو کا منتر یاد نہیں سانپ کے بل میں ہاتھ ڈالے
  • بنئے کے پیشاب میں بچھو پیدا ہوتا ہے
  • بڑبک برکے سانجھے بچھونا
  • بڑے بھکاؤ بھکدر کو چلے سیس نوائے۔ تھوڑے بھکاؤ بچھو کو۔ چلت دم الگائے
  • بھوک کو بھوجن کیا اور نیند کو بچھونا کیا
  • بھوکے کو کیا روکھا اور نیند کو کیا (بچھونا) تکیہ
  • جو بھادوں میں برکھا ہوئے کال بچھوہڑ جا کر روئے
  • جیسے ساجن آئے تیسے بچھونا بچھائے

Related Words of "بچھو":