باز خواست کے معنی
باز خواست کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ باز + خاسْت (و معدولہ) }
تفصیلات
iفارسی زبان میں متعلق فعل |باز| اور مصدر خواستن سے صیغہ ماضی مطلق |خواست| سے مل کر مرکب بنا ہے۔ اردو میں فارسی سے ماخوذ ہے اور بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٧٨٤ء میں "سحرالبیان" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["واپس مانگنا"]
اسم
اسم کیفیت ( مؤنث - واحد )
باز خواست کے معنی
١ - پوچھ گچھ، محاسبہ، مواخذہ، جواب دہی۔
"فقہی علما اصل احکام وحی و الہام سے بے خبر ہونے کے سبب سے بخوف بازخواست عقبی احتیاط برتتے ہیں۔" (١٩٢٧ء، شاد عظیم آبادی، فکر بلیغ، ٦٤)
٢ - واپسی کا مطالبہ، دی ہوئی چیز واپس مانگنے کا عمل۔
"اس کے تمام احوال کی بازخواست راجا جے پال سے کی اور اس سے وعدے کیے۔" (١٨٩٧ء، تاریخ ہندوستان، ١٧:٧)
باز خواست english meaning
inquiry(see under چرنا chir|na)grazing