بکری کے معنی
بکری کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ بَک + رِیْ }{ بِک + ری }
تفصیلات
iسنسکرت زبان (ورکری) استعمال ہوتا ہے اردو میں شامل ہو کر کثرت استعمال کی وجہ سے |بکری| بنا۔ سب سے پہلے اصل شکل میں ١٦٠٩ء میں قطب مشنری میں مستعمل ملتا ہے۔, iسنسکرت میں اصل لفظ |وکری| سے ماخوذ اردو زبان میں |بکری| مستعمل ہے۔ اردو میں بطور اسم مستعمل ہے اور ١٨٧٩ء میں دیوان حالی میں مستعمل ملتا ہے۔, m["بُز مادہ","بکرے کی مادہ","حاصل فروخت","حاصلِ فروخت","قیمت مقررہ یا ادا شدہ"]
وکری بِکْری
اسم
اسم نکرہ ( مؤنث - واحد ), اسم کیفیت ( مؤنث - واحد )
اقسام اسم
- جمع : بَکْرِیاں[بَک + رِیاں]
- جمع ندائی : بَکْرِیو[بَک + رِیو (و مجہول)]
- جمع غیر ندائی : بَکْرِیوں[بَک + رِیوں (و مجہول)]
- جمع : بِکْرِیاں[بِک + رِیاں]
- جمع غیر ندائی : بِکْرِیوں[بِک + رِیوں (واؤ مجہول)]
بکری کے معنی
آپ نے میرے لیے بکری کا دودھ تجویز فرمایا ہے۔ (١٩٣٨ء، اقبال، مکاتیب، ٢٩١:١)
بدھو (بیچ میں بول اٹھے) کبھی نہیں وہ تو بالکل بکری ہیں جیسے بودی مٹی کا کھلونا۔ (١٨٩٢ء، خدائی فوجدار، سرشار، ٣٩:٢)
|شیخ جی بولے تو کیا یہ بکری کا نہیں ہے? اس نے کہا بکری کا تو ہے پر یہ سٹ خاص گاہکوں کو دکھاتا ہوں۔" (١٩٥٤ء، پیر نابالغ، ١١)
|دوچار روز کی بکری میں سب کا قرضہ طے کر دوں گا۔" (١٩٠١ء، الف لیلہ، سرشار، ١٠٣٣)
بکری english meaning
she-goat; goat (generally); (met.) a great eater; idle or lazy fellow; simple person; humble personshe-goata (female) goata female goata goat generallyhaving a countenance as resplendent as the light from a candlesalesale [~بکنا bik|ná]vent
شاعری
- دانت کھتے باگ کے بکری کرے
باگ کے آکھرمیں جابکری چرے - بکروں کی ڈاڑھی کٹیں جاتی ہیں سب
تکہ ریشی بکری کی ہے بوالعجب - باگ بکری سے کرے ایسی ہی چھند
باگ کو بکری کرے میدان میں بند - اپس عدل کے بل تھے وہ جگ ادھار
رکھا باگھ بکری ملا ایک ٹھار - باگ بکری پانی پیویں ایک جا
سامنے تیرے ہے مجرا تب مرا - ایس عدل کے بل تے ووجگ ادھار
رکھیا باگ بکری ملا ایک ٹھار - گھڑ بہل‘ فیل بہل‘شٹر بہل‘ راہ وار
ہرنوں کی بہل‘ بکری بہل‘ گھنٹے گھنگھرو دار - اپس عدل کے بل تے وو جگ ادھار
رکھیا باگ بکری ملا ایک ٹھار
محاورات
- آج کل شیر بکری ایک گھاٹ پانی پیتے ہیں
- آنکھیں تو کھلی رہ گئیں اور مرگئی بکری
- اونٹ نے چھوڑا آک بکری نے چھوڑا ڈھاک
- بات کی بات لات کی لات۔ بات کی بات خرافات کی خرافات (بکری کے سینگوں کو چرگئے بیری کے پات)
- باگھ بکری ایک گھاٹ پانی پیتے ہیں
- بڈھی بکری اور ہنڈار سے ٹھٹھا
- بکری جان سے گئی کھانے والے کو مزا نہ آیا
- بکری سے ہل جتتا تو بیل کون رکھتا
- بکری ناؤ میں خاک اڑاتی ہے
- بکری نے دودھ دیا وہ بھی مینگنیوں بھرا