بکس کے معنی
بکس کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ بَکَس }
تفصیلات
iاصلاً انگریزی زبان کا لفظ ہے اور بطور اسم مستعمل ہے۔ اردو میں انگریزی سے ماخوذ ہے اور اصلی معنی میں ہی اردو رسم الخط میں مستعمل ہے۔ ١٨٦٠ء میں |نادر خطوط غالب| میں مستعمل ملتا ہے۔, m["(امر) بکسنا کا","(س ۔ وِکس ۔ پھٹنا)"]
Box بَکَس
اسم
اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
اقسام اسم
- جمع غیر ندائی : بَکْسوں[بَک + سوں (و مجہول)]
بکس کے معنی
|ایک بکس میں یادگار چیزیں رکھی تھیں۔" (١٩٥٤ء، شاید کہ بہار آئی، ١٦٣)
|راستے میں اور اونٹوں - پر لدے ہوئے تقریباً ایک لاکھ بکس مٹی کے تیل کے پڑے ہوئے یا بہ حالت حرکت مجھے ملے ہوں گے۔" (١٩١٢ء، روزنامچۂ سیاحت، ٢٥٩:٢)
|سگریٹ کے بکسوں میں جو تصویریں آتی ہیں ان کی ہو بہو نقل کر دی ہے۔" (١٩٤٧ء، ادبی تبصرے، عبدالحق، ٣)
|فرانسیسی تھیٹروں میں اول درجے کے بکس کا سیزن بھر کے لیے ٹکٹ لے لیتا تھا۔" (١٩٤٠ء، سجاد حیدر یلدرم، مطلوب حسیناں، ٤)
بکس english meaning
boxA garland
شاعری
- یورپ اور روپ ایس میں لیووں
یو رس بکس اپنے بس میں دیووں - خالی شگفتگی سے جراحت نہیں کوئی
پر زخم یاں ہے جیسے کلی ہو بکس رہی - کلیجہ پکڑ ماں تو بس رہ گئی
گلی کی طرح سے بکس رہ گئی - نارنگ اس چنچل کی جوانی کے جھاڑ کی
کس نا کساں کے ہاتھ میں جا رس بکس ہوا
محاورات
- بکس کر رہ جانا
- شب تاریک و بیم موج و گردابے چنیں ہائل۔ کجاد انند حال سبکساران ساحل ہا
- ہنستا پھول بکستی کلی