بگلا کے معنی ، مترادف ، اور مطلب | urdu word baghla meanings and details

بگلا کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ بَگ + لا }

تفصیلات

iسنسکرت میں اصل لفظ |وکوٹ| سے ماخوذ اردو زبان میں |بگلا| مستعمل ہے۔ اردو میں بطور اسم اور گاہے بطور اسم صفت مستعمل ملتا ہے۔ ١٧٣٧ء میں |طالب و موہنی| میں مستعمل ملتا ہے۔, m["(س ۔ بَکَ)","(صفت) نہایت سفید","ایک آبی پرندہ","ایک آبی دراز گردن سفید پرند کا نام جو اکثر پانی کے کنارہ پر رہتا ہے اور مچھلیاں پکڑ کر کھاتا ہے","غم خوراک","مالک الحزین","ماہی خور","نہایت چٹا","نہایت سفید"]

وکوٹ بَگْلا

اسم

اسم نکرہ ( مذکر - واحد ), صفت ذاتی ( مذکر - واحد )

اقسام اسم

  • ["واحد غیر ندائی : بَگْلے[بَگ + لے]","جمع : بَگْلے[بَگ + لے]","جمع غیر ندائی : بَگْلوں[بَگ + لوں (واؤ مجہول)]"]
  • ["واحد غیر ندائی : بَگْلے[بَگ + لے]","جمع : بَگْلے[بَگ + لے]","تفضیلی حالت : بَگْلوں[بَگ + لوں (واؤ مجہول)]"]

بگلا کے معنی

["١ - ایک آبی پرند جس کا رنگ نہایت سفید اور گردن لمبی ہوتی ہے اکثر پانی کے کنارے رہتا اور مچھلیاں پکڑ کر کھاتا ہے۔","٢ - ایک قسم کا پھول جس کا رنگ سفید ہوتا ہے۔","٣ - ایک قسم کی کشتی یا بحری جہاز جو دور سے بگلے کی شکل کا نظر آتا ہے۔"]

["|اور پرندوں سے جن سے تم گھن کرو اور جن کو نہ کھاؤ اس لیے کہ وہ مکروہ ہیں، یہ ہیں، - لق لق اور بگلا۔\" (١٩٥٥ء، حیوانات قرانی، ١٦٢)"," بگلے وحدن بان کی کچھ بات نرالی ہے گل چاندنی کہتی ہے |میری ہی اجالی ہے| (١٨٣٠ء، نظیر، کلیات، ٢٣٨:٢)","|بگلوں (قسم جہاز) پر کم سے کم دو دو سو عرب سوار ہو کر بو شہر پہنچے۔\" (١٨٩٠ء، |رسالہ حسن| ٣، ١٣:٦)"]

["١ - نہایت سفید، بہت اجلا۔"]

["|ہاتھ میں تسبیح، بگلا ڈاڑھی، بگلا سر، جیسے حضرت جبرئیل بیٹھے ہوں۔\" (١٩٦٠ء، رادھا اور رنگ محل، ٧٨)"]

بگلا or baghla english Translation

a cranea heronacquaintancecomplimentsintimacy

شاعری

  • گڑھ پنکھ کلنگ اور باز کوئی سارش بگلا کوئل تیتر
    سرخاب، ترمتی، زاغ و زغن سیمرغ اور سارس مور سفر
  • سیاہ رنگی نے رومی کو نھٹایا
    دیکھا شاہیں کو بگلا مکھ چھپایا
  • بگلا مارنے پنکھ ہاتھ
    کہ من ملا سا ہوام

محاورات

  • اگلا جھولے بگلا جھولے ساون ماس کریلا پھولے
  • اگھانا بگلا پوٹیہ تیت
  • اندھا بگلا کیچ (- کیچڑ) کھائے
  • اندھا بگلا کیچڑ کھائے
  • بگلا بھی دھوبی کا بھائی ہے
  • بگلا مارے (پکھنا) پنکھ ہاتھ
  • سمے سمے کی بات باج پر جھپٹے بگلا
  • سو کوؤں میں ایک بگلا بھی نریس ہے
  • گیا ‌گاؤں ‌جہاں ‌ٹھاکر ‌ہنسا۔ ‌گیا ‌رکھ ‌جہاں ‌بگلا ‌بسا۔ ‌گیا ‌تال ‌جہاں ‌اپجی ‌کائی۔ ‌گیا ‌کوپ ‌جہاں ‌بھئی ‌اتھائی
We’d love to hear your thoughts!

Share your comment below and join the conversation ✨

Comments

No comments yet. Be the first!