بھادوں کے معنی

بھادوں کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ بھا + دوں (واؤ مجہول) }

تفصیلات

iسنسکرت میں اصل لفظ |بھادرپد| سے ماخوذ اردو زبان میں |بھادوں| مستعمل ہے۔ اردو میں اصلی معنی میں ہی بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٧١٨ء میں "دیوان آبرو" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["تقریباً نصف اگست سے نصف ستمبر تک کا مہینا","ہندوؤں کا پانچواں مہینہ جو نصف اگست سے نصف ستمبر تک ہوتا ہے (س بہادر پدا کا مخفف اس مہینے میں بدر اورنکشترے میں ہوتا ہے)","ہندی چاند کا چھٹا مہینا"]

بھادر بھادوں

اسم

اسم معرفہ ( مذکر - واحد )

بھادوں کے معنی

١ - ہندی سال کا چھٹا اور برسات کا آخری مہینا (نصف اگست سے نصف ستمبر تک)۔

|بھادوں آیا سیر کی تاریخ مقرر ہوئی۔" (١٩٤٧ء، فرحت، مضامین، ٥٦:٣)

بھادوں english meaning

fifth month of hindu calendar (corresponding to august september)fifty-seven

شاعری

  • پڑے کیوں کر نہ بھادوں کی بھرن انکھیا میں عاشق کے
    سجن تم غیر سیں لاگے ہو اپنے پانو پر سانون
  • جب میں روتا ہوں تو آنکھوں سے برس جاتی ہے
    کبھی ساون کی جھڑی اور کبھی بھادوں کی بھرن
  • وہ گہر بار ترا دست کرم ہے شاہا
    آگے اس فیض کے پانی بھرے بھادوں کی بھرن
  • روتے روتے مری آنکھیں ہوئیں ساون بھادوں اب خدا کے لیے مجکو نہ ستائے بادل
  • رونے میں بھادوں ہو تیرا دشمنِ بے آبرو
    برسے دلوت تیرے گھر دن رات ساون کی طرح

محاورات

  • ایسے روئے کہ ساون بھادوں کی جھڑی لگ گئی
  • ایک آنکھ ساون اور ایک آنکھ بھادوں ہونا
  • بھادوں سے بچے تو پھر ملیں گے
  • بھادوں میں برکھا ہووے تو کال پچھوکڑ رودے
  • بھادوں کا جھلا‘ ایک سینگ سوکھا ایک گلا
  • جو بھادوں میں برکھا ہوئے کال بچھوہڑ جا کر روئے
  • چاک کا گڑ کلری کے ہولے بھادوں کی دھوپ بادشاہ کو نہیں ملتی
  • ساون (سے) بھادوں ملنا
  • ساون برسے نہ بھادوں سوکھے
  • ساون ساگ نا بھادوں دہی۔ کوارمین ناکاتک مہی

Related Words of "بھادوں":