بھالا کے معنی

بھالا کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ بھا + لا }

تفصیلات

iسنسکرت میں اصل لفظ |بَھلَّک| ہے جو کہ بطور اسم مستعمل ہے اردو زبان میں اس سے ماخوذ |بھالا| مستعمل ہے اصلی معنی میں ہی بطور اسم مستعمل ہے ١٧١٨ء میں "دیوان آبرو" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["برچھا (س بھلک)","عموماً اس کی لمبائی 2.44 سے لے کر 2.74 میٹر یعنی قریباً(8سے 9 فیٹ) لمبائی تک ہوتی ہے۔ اس کا سرا انتہائی تیز اور نوکدار ہوتا ہے۔ اس میں جو لمبا ڈنڈا استعمال ہوتا ہے وہ لکڑی کا بنا ہوتا ہے اور نوکدار سرا شروع شروع میں کسی ہڈی وغیرہ کا بنا ہوتا تھا اب موجودہ دور میں یہ کسی دھات مثلاً کانسی/لوہے وغیرہ کا بنا ہوتا ہے","نیزہ جو اکثر سات ہاتھ لمبا ہوتا ہے"]

بَھلَّک بھالا

اسم

اسم آلہ ( مذکر - واحد )

اقسام اسم

  • واحد غیر ندائی : بھالے[بھا + لے]
  • جمع : بھالے[بھا + لے]
  • جمع غیر ندائی : بھالوں[بھا +لوں (واؤ مجہول)]

بھالا کے معنی

١ - برچھا، نیزہ، بلم۔

"نیزہ ایک قدیمی ہتیار ہے جس کی بگڑی ہوئی صورتیں برچھا، بلم اور بھالا کہلاتی ہیں" (١٩٣٩ء بانک بنوٹ، ٢٦)

بھالا کے مترادف

نیزہ

آسل, برچھا, بلّم, بلم, حربہ, رُمع, سانگ, سبل, سیل, قنات, نیزہ

بھالا english meaning

a lancea spearto revolt from obedience

شاعری

  • دل بچا تیغ نظر سے مگر اب خیر نہیں
    تیرے دنبالے نے بھالا جو سنبھالا اپنا
  • نگہ لڑ گئی نوک مژگاں سے یارو
    سنبھالو مرے دل پہ بھالا پڑا
  • پلکاںکے بال بھالا نامارو میرے تن پر
    آساں اساساں تھے دل میرا لیا حوادث
  • کافر نے رجز پڑھ کے تگارو کو نکالا
    اکبر بھی بڑھے چلنے لگا بھالے پہ بھالا
  • دونوں کا توڑ جوڑ اچھا ہے
    کیوں نہ ہو دیکھا بھالا سودا ہے
  • پھینک کر تیغ کے قبضے کر سنبھالا بھالا
    بند وہ باندھا جو مدت سے تھا دیکھا بھالا
  • تصور ہے کسی مژگاں کا برچھی ہے نہ بھالا ہے
    نہیں ممکن نہیں ممکن مرے دل کی کھٹک نِکلے
  • سنانِ مِژہ سے ڈرانا ہے کیا
    یہ نیزہ تو ہے دیکھا بھالا ہوا
  • مِلتے ہو غیروں سے پوچھ اور ٹوک ٹوک
    دیکھا بھالا ہم کو اور ٹالا میاں
  • ادائیں بانکی عجب طرح کی‘ وہ ترچھی چتون بھی کچھ تماشا
    بھنویں وہ جیسے کھنچی کمانیں‘ پلک سناں کش‘ نگاہ بھالا

محاورات

  • الف کے نام بھالا نہ جاننا
  • پی پیالہ مار بھالا
  • تین تتالا چوتھے کا منہ کالا۔ تین ٹکٹ مہا بکٹ اور چار کا منہ کالا اور پانچ ہو تو بھالا
  • جہاں نہ جائے موئی وہاں بھالا گھسیڑتے ہیں
  • دیکھا بھالا توپچی اور چپڑا سید ہوئے
  • دیکھا نہ بھالا دید نہ شنید
  • دیکھا نہ بھالا صدقے گئی خالہ
  • سو بھالاویں منکھ کو سرت پھرت اور گیان۔ جس میں یہ تینوں نہیں وے نر ڈھور پہچان
  • سوئی جہاں نہ جائے وہاں بھالا (سوا) گھسیڑتے ہیں
  • سوئی کا بھالا (پھاوڑا) بنانا

Related Words of "بھالا":