بھانپنا کے معنی

بھانپنا کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ بھانْپ (ن مغنونہ) + نا }

تفصیلات

iسنسکرت زبان کے مصدر |بھاونی ین| سے ماخوذ ہے اردو میں عربی رسم الخط کے ساتھ بطور فعل متعدی استعمال ہوتا ہے ١٨٠٥ء کو "آرائش محفل" میں افسوس کے ہاں مستعمل ملتا ہے۔, m["بشرہ سے معلوم کرنا","دیکھئے: بھانپ لینا","شناخت کرنا","غور سے دیکھنا"]

بھاونیین بھانْپْنا

اسم

فعل متعدی

بھانپنا کے معنی

١ - (فراست سے) تاڑنا، سمجھنا، جاننا۔

"میں بھانپ گیا تھا جبھی تو میں نے آپ کے دل بہلانے کو ایسی تقریر شروع کی تھی۔" (١٩١٤ء، راج دلاری، ١٦)

٢ - قیاس کرنا، اندازہ لگانا۔

"دل میں خطرہ گزرا کوئی چور نہ ہو کمر کی نقدی کو بھانپ کر کیڑے اتروانا چاہتا ہو۔" (١٩١٢ء، سی پارۂ دل، ٧٦:١)

٣ - (غور سے) دیکھنا، تاکنا، پرتالنا۔

"زیور کا صندوقچہ جگا دھرن نے محل میں گھستے ہی بھانپ لیا تھا۔" (١٩٣٦ء، گرداب حیات، ٢٢)

بھانپنا کے مترادف

تاڑنا[1]

پہچاننا, تاڑنا, تاکنا, دیکھنا, سمجھنا

بھانپنا english meaning

to conceive; to guess; to comprehend; to make outknowsee throughto be conqueredto guessto insist uponto knowto quarrelto see through

محاورات

  • نظر میں بھانپنا
  • نظروں سے بھانپنا ۔ بھرنا