باندی کے معنی
باندی کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ باں + دی }
تفصیلات
iسنسکرت میں اصل لفظ |بندی| سے ماخوذ اردو زبان میں باندی مستعمل ہے اور بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٤٩٦ء میں "میراں جی شمس العشاق" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["(س وندی یا بندِن۔ تعریف کرنے والا)","وہ عورت جو زرخرید ہو"]
بندی بانْدی
اسم
اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )
اقسام اسم
- جمع : بانْدِیاں[باں + دِیاں]
- جمع غیر ندائی : بانْدِیوں[باں + دِیوں (واؤ مجہول)]
باندی کے معنی
١ - لونڈی، کنیز (زر خرید یا مال غنیمت میں ملی ہوئی عورت)
"حسین مامائیں اور باندیاں۔" (١٩٣٤ء، تین پیسے کی چھوکری، ٢٠)
باندی کے مترادف
لونڈی, کنیز
اَمَت, پرستار, چھوکری, چیری, خادمہ, داسی, گولی, لونڈی, کنیز, کنیزک, یہ
باندی english meaning
a female slavebondmaida bon dmaida bond maida female serfa maidservantgirl maidto make a night attackto raid
شاعری
- ہوے شاد سب گھر کے باندی غلام
چھٹیا تن میں بھکلاٹ اس کے تمام - بلا کی ڈھیٹ یہ باندی چڑیل ہے مردار
نہ خوف دل میں ہے جس کے نہ آنکھ میں ڈر ہے - توں رحمان رحیما میرا مہر محبت بھریا
میں تو باندی بردا تیری تیں مجھ ہاتھوں دھریا - لونڈی باندی سب کو اس سے احتراز
ڈر سے اکثر بی بیوں کے دل گداز - توں رحمان رحیما میرا مہر محبت بھریا
میں تو باندی بردا تیری نیں مجھ ہاتھوں دھریا - حرص و خدی تے جو کوئی آزاد نہیں ہوا ہے
اوس نے ہزار جاگا باندی غلام بہتر - کہیا یو تر باندی ہے جیونی مری
وفا دار گھر کی سلونی مری - نہ ماں بھائی بی کوئی منج سات ہے
نہ باندی نہ بردا کئی ذات ہے - جھینگر جو چاٹے پشم سے باندی کے اس کو کیا
چمڑے کی جامدانی میں لو رکھی شال ہے - یو باندی دال ساڑی لال پتلی چین کے چن کر
دھرت پر سور ہوں دیکھیا شفق رنگ ارغوانی میں
محاورات
- آپ ہی بی بی آپ ہی باندی
- باندی اوروں کے پاؤں دھووے اپنے لئے سووے
- باندی تھی سو بیوی ہوئی بیوی تھی سو باندی ہوئی
- باندی کو باندی کہا رودی۔ بی بی کو باندی کہا ہنس دی
- باندی کے آگے باندی آئی لوگوں نے جانا آندھی آئی
- باندی کے آگے باندی مینہ گنے نہ آندھی
- بی بی خطا کرے باندی پکڑی جائے
- بی بی وارے باندی کھائے گھر کی بلا کہیں نہ (گھر میں) جائے
- بی بی کو باندی کہا ہنس دی۔ باندی کو باندی کہا رودی
- بیوی کو باندی کہو ہنس دے۔ باندی کو باندی کہو جل مرے