بھانڈا کے معنی

بھانڈا کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ بھاں + ڈا }

تفصیلات

iسنسکرت سے ماخوذ اصل لفظ |بھانڈ| کے ساتھ |ا| بطور لاحقۂ مذکر لگنے سے |بھانڈا| بنا اردو میں بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٦٣٥ء میں "سب رس" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["پوشیدہ بات","مٹی کا برتن","مٹی کا بڑا برتن"]

بھانڈ بھانْڈا

اسم

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )

اقسام اسم

  • واحد غیر ندائی : بھانْڈے[بھاں + ڈے]
  • جمع : بھانْڈے[بھاں + ڈے]
  • جمع غیر ندائی : بھانْڈوں[بھاں + ڈوں (واؤ مجہول)]

بھانڈا کے معنی

١ - مٹی کا برتن، برتن۔

"تخت چوکی چولھا چکی برتن بھانڈا سبھی چیزیں اس کو درکار ہوتی ہیں۔" (١٨٨٥ء، فسانۂ مبتلا، ٢١٨)

٢ - ملکیت، سازو سامان۔ (نوراللغات، 708:1)

٣ - [ مجازا ] راز، بھید۔ (فرہنگ آصفیہ، 428:1؛ نوراللغات، 708:1)

بھانڈا english meaning

a head clerkearthen pot or vesselequipagegoodswares

شاعری

  • جب نایک تن کا نکل گیا جو ملکوں ملکوں ہانڈا ہے
    پھر ہانڈا ہے نہ بھانڈا ہے نہ حلوا ہے نہ مانڈا ہے
  • ہر منزل میں اب ساتھ ترے یہ جتنا ڈیر اڈانڈا ہے
    زر دام درم کا بھانڈا ہے بندوق سپر اور کھانڈا ہے
  • جب نایک تن کا نکل گیا جو ملکوں ملکوں ہانڈا ہے
    پھر ہانڈا ہے نہ بھانڈا ہے، نہ حلوا ہے نہ مانڈا ہے
  • جب نایک تن کا نکل گیا جو ملکوں ملکوں ہانڈا ہے
    پھر ہانڈا ہے نہ بھانڈا ہے حلوا ہے نہ مانڈا ہے

محاورات

  • بھانڈا (چوراہے میں) پھوڑنا
  • بھانڈا پھوٹ جانا یا پھوٹنا
  • بھانڈا پھوٹنا
  • بھانڈا پھوڑ دینا یا پھوڑنا
  • بھانڈا پھوڑنا
  • سیکھ دیت اوروں کو پانڈا۔ آپ بھرے پاپوں کا بھانڈا
  • نہ گائے کے تھن نہ کسان (گسائیں) کے بھانڈا

Related Words of "بھانڈا":