بھاپ کے معنی
بھاپ کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ بھاپ }
تفصیلات
iسنسکرت میں اصل لفظ|واشپ| ہے اور بطور اسم مستعمل ہے۔ اردو زبان میں اس سے ماخوذ |بھاپ| مستعمل ہے جوکہ اصلی معنی میں ہی بطور اسم مستعمل ہے۔, m["بخارات جو پانی یا مرطوب اشیا سے گرمی کی وجہ سے اٹھیں","تفِ دیگ","دودِ دیگ","منہ سے جو گرم ہوا نکلے (س واشپ)","وہ گرم ہوا جو پکتے ہوئے کھانے یا منہ میں سے جاڑے میں نکلتی ہے","وہ لطیف بخارات جو پانی یا مرطوب چیز کے جوش کھانے سے اٹھتے ہیں"]
واشپ بھاپ
اسم
اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )
بھاپ کے معنی
|بھاپ کی استری - بہتر رہتی ہے کیونکہ بھاپ سے کپڑے میں نمی آ جاتی ہے اور ساتھ ہی چمک بھی پیدا ہو جاتی ہے۔" (١٩٧٠ء، گھریلو انسائیکلوپیڈیا، ٤٩٧)
|وہ - بار بار اس کے پیچھے آ کر کھڑے ہو جاتے اور گرم گرم بھاپیں اس کی گردن پر چھوڑنے لگتے۔" (١٩٦٢ء، معصومہ، ٢٤٢)
نہ گرمی سوں راکھے ستل نس کی تھاپ کہ سب نس اوبلتی رہوے دن کی بھاپ (١٦٥٧ء، گلشن عشق، ١١١)
گرمی میں ماں بچائے جنھیں تن کی بھاپ سے وہ پسلیاں شکستہ ہوں گھوڑوں کی ٹاپ سے (١٨٧٤ء، انیس، مراثی، ٤٥٣:٢)
بھاپ english meaning
exhalationsteamsteam vaporvapour
شاعری
- گرمی میاں ماں بچاۓ تن کی بھاپ سے
وہ پسلیاں شکستہ ہوں گھوڑوں کی ٹاپ سے
محاورات
- نیل نونس جس سرمنڈلاوے مکٹ پتی سوں لا بھاپاوے