کم نظر کے معنی ، مترادف ، اور مطلب | urdu word kam-nazar meanings and details
کم نظر کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ کَم + نَظَر }
تفصیلات
iفارسی زبان سے ماخوذ صفت |کم| کے ساتھ عربی اسم |نظر| لگانے سے مرکب |کم نظر| اردو میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے۔ ١٦٥٧ء کو "گلشن عشق" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["جسے تھوڑا نظر آئے","کم بیں","کم نگاہ","کوتاہ نظر"]
اسم
صفت ذاتی ( واحد )
اقسام اسم
- جمع غیر ندائی : کَم نَظَرَوں[کَم + نَظَروں (و مجہول)]
کم نظر کے معنی
١ - کمزور یا تنگ نظر رکھنے والا، جس کی نگاہ تیز یا دور رس نہ ہو، (کنایۃً) بے توجہی برتنے والا، بے پروا۔
"سرور اس قدر بد ذوق تھے اور کم نظر تھے کہ ان لفظوں کے معنی مفہوم سے ناواقف تھے۔" (١٩٩٠ء، نگار، کراچی، جولائی، ٣٩)
کم نظر or kam-nazar english Translation
weak sighted or short sighted
شاعری
- وہ کم نظر ہیں جو دیتے ہیں شمع کو الزام
خود اپنی آگ میں جلتا ہے آپ پروانہ - اس نے تو کہکشاؤں کے میلے لگا دیے
مجھ کم نظر نے پھر بھی کہا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اور روشنی