بھول کے معنی
بھول کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ بُھول }
تفصیلات
iہندی زبان سے اردو میں آیا اور "آخر گشت" میں ١٧٦٩ء میں استعمال ہوا۔, m["گرنا","بھولنا کا","بے توجہی","بے خبری","سہو و نسیان","عدم توجہی","غلط کاری"]
اسم
اسم مجرد ( مؤنث - واحد )
اقسام اسم
- جمع : بُھولیں[بُھو + لِیں (ی مجہول)]
- جمع غیر ندائی : بُھولوں[بُھو + لوں (و مجہول)]
بھول کے معنی
"دیکھو تو کیا مجھ سے بھول ہوئ، بڑے گھر کی باری کا خیال نہ رہا"۔ (١٨٨٥ء، فسانہ مبتلا، ٢٤٣)
"پرماتما ہی سب کا سہارا ہے، کسی دوسرے کا سہارا لینا بھول ہے" (١٩٣٦ء، پریم چالیسی، پریم چند، ١٣٥:٢)
دفع تو ہی خیال عالم سے رسم طاعت کی بھول کرتا ہے (١٩١١ء، نذرِ خدا، ٢٢٥)
بھول کے مترادف
فراموشی
بسراہٹ, بھرنس, تقصیر, چوک, چُوک, خطا, دوات, دھوکا, سہو, شبہ, غفلت, غلطی, فراموشی, قصور, گناہ, لغزش, نسیان
بھول english meaning
blundercottonydownyerrorfailurefaultforgetfulnessforgetfulness ; oblivionlapsemistakemistake ; faultnegligenceomissionoversightsoftthe cotton plantundressed cotton
شاعری
- کچھ نہیں بحرِ جہاں کی موج پر مت بھول میر
دُور سے دریا نظر تا ہے لیکن ہے سَراب - جی بھول گیا دیکھ گے چہرہ و کتابی
ہم عصر کے علامہ تھے پر کچھ نہ رہا یاد - کعبے تو گئے بھول کے ہم دیر کا رستہ
آتا تھا ولے راہ میں ہر گام خدا یاد - تم پاس نہیں ہو تو عجب حال ہے دل کا
یوں جیسے میں کچھ رکھ کے کہیں بھول گئی ہوں - درِ قفس جو کُھلا‘ آسمان بھول گئے
رِہا ہُوئے تو پرندے اُڑان بھول گئے - شہر میں آکر پڑھنے والے بھول گئے
کس کی ماں نے کتنا زیور بیچا تھا - کہاں آکے رُکنے تھے راستے! کہاں موڑ تھا! اسے بُھول جا
وہ جو مل گیا اُسے یاد رکھ جو نہیں ملا اُسے بھول جا - گئے تھے زعم میں اپنے پر اس کو دیکھتے ہی
جو دل نے ہم سے کہے تھے پیام‘ بھول گئے - گرد پڑی تصویر رکھی تھی طاق میں اس کی
کیسے کیسے وعدے بھول کے بیٹھے تھے ہم - منزل پہ آکے شاد عجب حادثہ ہوا
میں ہمسفر کو بھول گیا‘ ہمسفر مجھے
محاورات
- آئی کی بھول جانا
- آپ بھولے تو استاد کو لگائے
- آپ گھر کو پھر جائیے شاید دھوکے میں آپ بھول پڑے
- آپ کو بھول جانا
- آپ کہاں آئے یا (چلے) آتے ہیں۔ آپ کہیں رستہ تو نہیں بھول گئے
- آج کدھر آنکلے یا بھول پڑے۔ آج کدھر کا چاند نکلا۔ آج کدھر سے خورشید نکلا
- آدمی کی آب و گل میں بھول کی آمیزش ہے
- اپنی ہرائی مرائی کوئی نہیں بھولتا
- اپنے دن بھول جانا
- اپنے کو بھولنا