بھوننا کے معنی

بھوننا کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ بُھون + نا }

تفصیلات

iسنسکرت کے لفظ |بھرجنی| سے ماخوذ اردو زبان میں |بھون| مستعمل ہے اس کے ساتھ اردو لاحقۂ مصدر |نا| لگنے سے |بھوننا| بنا۔ اردو میں بطور مصدر مستعمل ہے۔ ١٦٠٩ء میں |قطب مشتری" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["بریاں کرنا","بندوق سے شکار مارنا","بھوبھل یا بالو میں اناج وغیرہ کو بھوننا","دق کرنا","طعنوں سے دل جلانا","گوشت ترکاری غلہ وغیرہ آگ یا بھوبل یا بالو میں بھلبھلانا","گھی یا تیل میں تلنا","لڑائی میں باڑھ مار کر بہت سے لوگوں کو قتل کردینا","کباب کرنا","کوئلوں پر رکھ کر گوشت کو بھوننا"]

بھرجنی بُھوں بُھونْنا

اسم

فعل متعدی

بھوننا کے معنی

١ - آگ پر رکھ کر پکانا۔

 برق بھونے مرغ زریں فلک کو آن میں مانگے گر شوق گزک میں وہ کباب آسماں (١٨٥٨ء، سحر (نواب علی خان)، بیاض سحر، ٢٢٠)

٢ - گرم بالو میں ڈال کر بھلبھلانا۔ (فرہنگ آصفیہ، 448:1)

|گھی کڑاہی میں ڈالیں جب گھی گرم ہو جائے تو بادام ڈال کر - گرم مسالہ بھی ڈال دیں اور خوب بھونیں۔" (١٩٤٤ء، ناشتہ، ٣٣)

٣ - گرم روغن میں تلنا۔

 وصل میں یاد نہیں خواب فنا کے جھونکے ہجر میں بھونتے ہیں سرد ہوا کے جھونکے (١٨٦٧ء، رشک (نوراللغات، ٧٤٨:١))

٤ - [ مجازا ] تکلیف پہنچانا، دل جلانا۔

٥ - [ مجازا ] بندوق سے شکار مارنا۔ (جامع اللغات، 572:1)

٦ - [ مجازا ] لڑائی میں باڑھ مار کر بہت سے لوگوں کو قتل کر دینا۔ (جامع اللغات، 572:1)

بھوننا کے مترادف

پکانا

بھلسنا, جلانا, ستانا

بھوننا english meaning

a Daggera pole cata swordto burnto fryto parchto roastto scorchto torment

محاورات

  • کندا بھوننا (یا کسنا)

Related Words of "بھوننا":