ذلیل کے معنی

ذلیل کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ ذَلِیل }

تفصیلات

iعربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم صفت ہے جو اُردو میں اپنے اصل معنی اور ساخت کے ساتھ داخل ہوا اور بطور صفت ہی استعمال ہوتا ہے تحریراً سب سے پہلے ١٦٧٩ء کو "دیوان شا سلطان ثانی" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["کمینہ ہونا","بے آبرو","بے عزت","بے غیرت","سبک سر","ہیچ میرز"]

ذلل ذَلِیل

اسم

صفت ذاتی

اقسام اسم

  • جمع : ذَلائِل[ذَلا + اِل]

ذلیل کے معنی

١ - بے عزت، بے وُقعت، حقیر، خوار۔

"مقصد صرف ایک ہوتا ہے کہ جو مقابلے پر ہے اُسے ذلیل و رسوا کیا جائے۔" (١٩٨٥ء، طوبٰی، ٣٩٨)

٢ - کمینہ، رذیل، سِفلہ۔

"یہ ذلیل کمینے ناپاک اپنی اصلیت کو بھول کر آج مابدولت کے سامنے منہ کرکے بھونکتے ہیں۔" (١٩١٩ء، شہیدِ مغرب، ٢٤)

٣ - ادنٰی، معمولی، ناچیز۔

"انہیں کیا معلوم کہ اس رقم کو حاصل کرنے میں جو حضرت اس قدر ذلیل اور حقیر ہے مجھے کیسی کیسی کھکھیڑیں اُٹھانی پڑیں۔" (١٩٣١ء، مکتوباتِ عبدالحق، ٣٦١)

ذلیل کے مترادف

چمار, حقیر, خراب, خفیف, خوار, شودر, نیچ, پاجی, رذیل, محقر, کمینہ

بدنام, پاجی, پشم, حقیر, خستہ, خفیف, خوار, ذَلَّ, رذیل, رسوا, سفلہ, شرمسار, شرمندہ, نیچ, کمینہ, ہیٹا

ذلیل کے جملے اور مرکبات

ذلیل و خوار, ذلیل النسبی, ذلیل اوقات

ذلیل english meaning

Basemeanvilewretchedcontemptibledespicableignominious; brought lowabasedhumbleddisgraced insultedabjectbasemeansshamelessthe Opening Chapter

شاعری

  • جب دیکھتے ہیں پانوں ہی دابو ہو اس کے میر
    کیوں ہوتے ہو ذلیل تم اتنا تو مت دبو
  • ہر طرح تو ذلیل ہی رکھتا ہے میر کو
    ہوتا ہے عاشقی میں کوئی خوار ایک طرح
  • ہیں آج کیوں ذلیل کہ کل تک نہ تھی پسند
    گستاخی فرشتہ ہماری جناب میں
  • پرے اے نسیم سحر پرے نہ ذلیل ہوکہ صباابھی
    بہت آستیں بجھارہی نہ بجھاولے یہ چراغ دل
  • پاجی پرست سارے خوشامد پرست ہیں
    انصاف ہے ذلیل تمنا کے سامنے
  • ذلیل و خوار ہیں ہم آگے خوباں کے ہمیشہ سے
    پریکھا کچھ نہیں ہے ہم کو ان کی جھڑکی گالی کا
  • جو ضلالت سے ہوں گمراہ وہ اے ظل خدا
    ذل اقدام سے ہوں خاک مذلت پہ ذلیل
  • خیر خواہ اس کے رہیں صہبا خور عِز عزیز
    بد شگال اس کے رہیں دردی کش ذل ذلیل
  • جب دیکھتے ہیں پانوں ہی دایو ہو اُس کے میر
    کیوں ہوتے ہو ذلیل تم اِتنا تو مت دبو
  • مشاہدات میں وہمِ ذلیل کو کیا دخل
    یقین اجر میں صبر جمیل کو کیا دخل

محاورات

  • ذلیل ہونا

Related Words of "ذلیل":