بہتان کے معنی
بہتان کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ بُہ + تان }
تفصیلات
iعربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم ہے۔ اردو میں عربی سے ماخوذ ہے اور اصلی معنی اور اصلی حالت میں ہی مستعمل ہے۔ ١٧٨٠ء میں |سودا| کے کلیات میں مستعمل ملتا ہے۔, m["جھوٹا الزام"]
بہت بُہْتان
اسم
اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
اقسام اسم
- جمع غیر ندائی : بُہْتانوں[بُہ + تا + نوں (واؤ مجہول)]
بہتان کے معنی
١ - افترا، تہمت، جھوٹ۔
|ان کو ملحد کافر بے دین یا نیچری کہنا سراسر بہتان ہے۔" (١٩٣٨ء، حالات سرسید، ١٢٨)
بہتان english meaning
calumnyfalse accusationwhitewashing
شاعری
- جو کہیے فیل اسے بہتان ہے یہ
عجائب تو دہ طوفان ہے یہ - آنسو مری غمازی کے لائق نہ تھا لیکن
آنکھوں نے ڈبویا مجھے بہتان اٹھا کر - گھر میں آج اس کے کوئی شخص ملاتا نہیں آنکھ
میں تو حیران ہوں کیا مجھ پہ یہ بہتان بندھا - رنڈی چل دور چخے مجھ پہ یہ بہتان نہ کر
میرے بیری مرے دشمن ہوں گرفتار کہیں - کب میں نے بھلا یارو کچھ اس کا کیا شکوہ
دشمن نے یہ ناحق کا بہتان لگامارا - سرخ چہرہ ہے نہیں خون کسی کا یارو
باندھیو باندھ میرے لال پہ بہتان نکرو - جو بے صبر مشہور کرتے ہو تم
مرے ذمے بہتان دھرتے ہو تم
محاورات
- بہتان باندھنا
- بہتان رکھنا یا لگنا