بہرا کے معنی

بہرا کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ بَہ (فتح ب مجہول) + رے }

تفصیلات

iسنسکرت میں اصل لفظ |بدھرک| سے ماخوذ اردو زبان میں |بہرا| مستعمل ہے۔ اردو میں بطور اسم صفت مستعمل ہے۔ ١٥٣٧ء میں |قصیدہ در لغات ہندی" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["آگندہ گوش","بے پروا","بے توجہ","بے خبر","توجہ نہ کرنے والا","جس کی سننے کی قوت کم ہوگئی ہو","جسے سنائی نہ دے","سنگین گوش","گراں گوش"]

بدھرک بَہْرا

اسم

صفت ذاتی ( مذکر - واحد )

اقسام اسم

  • جنسِ مخالف : بَہْری[بَہ (فتح ب مجہول) + ری]
  • واحد غیر ندائی : بَہْرے[بَہ (فتح ب مجہول) + رے]
  • جمع : بَہْرے[بَہ (فتح ب مجہول) + رے]

بہرا کے معنی

١ - جس کی سماعت زائل ہو چکی ہو یا کم سنائی دے، گراں گوش۔

 کوئی ہے گونگا کوئی ہے بہرا کوئی ہے لنگڑا کوئی ہے لولا جیسے بھی دیکھا ترا فدائی تری طرح لاجواب دیکھا (١٩٤٠ء، سنگ و خشت، ٥٧)

٢ - [ کنایۃ۔ ] بے پرواہ، وہ جو کسی بات کے سننے کے لیے آمادہ یا متوجہ نہ ہو۔

|یہ حیوانات اکثر گونگے بہرے اندھے ہیں۔" (١٨١٠ء، اخوان الصفا، ٧٨)

بہرا english meaning

carelessdeafhard of hearingsensiblewise

شاعری

  • شوق اوس کی گالیوں سے ہو گئے سن اہل بزم
    کوئی گونگا بن گیا اور کوئی بہرا ہو گیا
  • شوق اس کی گالیوں سے ہو گئے سن اہل بزم
    کوئی گونگا بن گیا اور کوئی بہرا ہو گیا

محاورات

  • آندھر کوٹے بہرا کوٹے چاول سے کام
  • اندھا بے ایمان بہرا بہشتی
  • اندھا دوزخی بہرا بہشتی
  • اندھا گائے بہرا بجائے
  • اندھا گرو بہرا چیلا مانگے ہڑ دے بہیڑا (یا) اندھا گرو بہرا چیلا دونوں نرک میں ٹھیلم ٹھیلا
  • اندھا گرو بہرا چیلا مانے ہڑدے بہیڑا۔ اندھا گرو بہرا چیلا دونوں نرک میں ٹھیلم ٹھیلا
  • اندھا ہاتھی بہرا مرشد
  • اندھا ہادی بہرا مرشد
  • ایک کان بہرا ایک گونگا کرلینا
  • ایک کان گونگا (ایک بہرا) اور ایک بہرا (ایک گونگا)

Related Words of "بہرا":