بہروپ کے معنی

بہروپ کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ بَہ (فتحہ ب مجہول) + رُوپ }

تفصیلات

iسنسکرت زبان سے ماخوذ حرف مقدار |بہ| کے ساتھ .... زبان سے ماخوذ اسم لگانے سے |بہروپ| بنا۔ اردو میں عربی رسم الخط کے ساتھ بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٥٠٣ء کو "اردو ادب" کے حوالے سے نوسرہار میں مستعمل ملتا ہے۔, m["(اصطلاحی) طرح بطرح کے بھیس بدلنا","دیکھئے: بَہ","سانگ بھرنا","شعبدہ بازی","صورت بازی","لغوی معنی بہت سے روپ","نقالی کرنا"]

اسم

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )

اقسام اسم

  • جمع غیر ندائی : بَہْرُوپوں[بَہ (فتحہ ب مجہول) + رُو + پوں (و مجہول)]

بہروپ کے معنی

١ - مختلف قسم کا بھیس، قسم قسم کی وضع۔

 نئی تہذیب کا بہروپ بہت کام آیا آدمیت سے گزر کر بھی میں حیواں نہ آیا (١٩٤٠ء، سنگ و خشت، ٢٩)

٢ - سوانگ، نقل۔

"مولوی عبدالحق صاحب نے مجھے پکڑ کر بلایا تھا پہلے بہروپ اور نقلیں ہوتی رہیں آخر کو پردہ گرایا اور مشاعرے کا نمبر آیا۔" (١٩٤٧ء، مضامین فرحت، ١٦٠:٢)

٣ - دھوکا، فریب۔

 بہروپ ہے یہ جہاں کہ جس میں ہر روز بنے ہے ایک نیا سانگ (١٨٦٤ء، دیوان مصحفی، ٢٣١)

بہروپ کے مترادف

سوانگ, دھوکا

ایکٹنگ, بھیس, دھوکا, سوانگ, شعبدہ, فریب, مکاری, مکر

بہروپ english meaning

actor|s make updisguisekidney stonemimicry

شاعری

  • ہو کوئی بہروپ اُس کا‘ دل دھڑکتا ہے ضرور
    میں اُسے پہچان لیتا ہوں نشانی دیکھ کر
  • بنتے بنتے ڈھ جاتی ہے دل کی ہر تعمیر
    خواہش کے بہروپ میں شاید قسمت رہتی ہے!
  • ہر اک صورت میں تجھکو جانتے ہیں
    ہم اس بہروپ کو پہروپ کو پہچانتے ہیں
  • بہروپ ہے یہ جہاں کہ جس میں
    ہر روز بنے ہے ایک نیا سالگ
  • کبھی ہے شام کبھی صبح سایہ ہے گہ دھوپ
    کہ چرخ یو قلموں بدلے ہے فیا بہروپ
  • آج بہروپ عدو کا ہے بنایا میں نے
    اب تو وہ بھی مرے انداز پہ قربان گئے
  • آپے آپ کو دیکھیا اروپ روپ دھارا
    آپے آپ سروپ ہو بہروپ سنوارا

Related Words of "بہروپ":