بہشت کے معنی

بہشت کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ بِہِشْت }

تفصیلات

iاصلاً فارسی زبان کا لفظ ہے اور بطور اسم مستعمل ہے۔ اردو میں فارسی سے ماخوذ ہے اور اصلی معنی اور اصلی حالت میں ہی اردو میں مستعمل ہے۔ ١٥٨٢ء میں |کلمۃ الحقائق" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["آرام کی جگہ","ایک قسم کی مٹھائی","باغِ ارم","باغِ جناں","باغِ رضواں","باغِ گلشن","دوزخ کا نقیض","عیش و آرام کی جگہ","فضا کا مقام","مقامِ راحت و آسائش"]

اسم

اسم معرفہ ( مؤنث - واحد )

بہشت کے معنی

١ - باغ گلشن، گلزار، باغ ارم، جنت، فردوس، خلد، دوزخ کا نقیض۔

 جدھر آنکھ اٹھا کے نگاہ کیجیے اک سماں ہے بہشت کا کہیں وجد میں ہیں نہال جھومتی چل رہی ہے کہیں صبا (١٩٣٢ء، نقوش مانی، ٤١)

بہشت کے مترادف

خلد

باغ, بیکنٹھ, جنت, خلد, خُلد, سرگ, عدن, فردوس, گلزار

بہشت english meaning

heavenparadise

شاعری

  • ہیلن
    (مارلو کے اشعار کا آزاد ترجمہ)
    ’’یہی وہ چہرہ تھا
    جس کی خاطر ہزار ہا بادبان کُھلے تھے
    اسی کی خاطر
    منار ایلم کے راکھ بن کر بھسم ہوئے تھے
    اے میری جانِ بہار ہیلن!
    طلسمِ بوسہ سے میری ہستی امر بنادے
    (یہ اس کے ہونٹوں کے لمسِ شیریں میں کیا کشش ہے کہ روح تحلیل ہورہی ہے)
    اِک اور بوسہ
    کہ میری رُوحِ پریدہ میرے بدن میں پلٹے
    یہ آرزو ہے کہ ان لبوں کے بہشت سائے میں عُمر کاٹوں
    کہ ساری دُنیا کے نقش باطل
    بس ایک نقشِ ثبات ہیلن
    سوائے ہیلن کے سب فنا ہے
    کہ ہے دلیلِ حیات ہیلن!
    اے میری ہیلن!
    تری طلب میں ہر ایک ذلّت مجھے گوارا
    میں اپنا گھر بارِ اپنا نام و نمود تجھ پر نثار کردوں
    جو حکم دے وہ سوانگ بھرلوں
    ہر ایک دیوار ڈھا کے تیرا وصال جیتوں
    کہ ساری دنیا کے رنج و غم کے بدل پہ بھاری ہے
    تیرے ہونٹوں کا ایک بوسہ
    سُبک مثالِ ہوائے شامِ وصال‘ ہیلن!
    ستارے پوشاک ہیں تری
    اور تیرا چہرہ‘ تمام سیّارگاں کے چہروں سے بڑھ کے روشن
    شعاعِ حسنِ اَزل سے خُوشتر ہیں تیرے جلوے
    تُمہیں ہو میری وفا کی منزل…!
    تُمہیں ہو کشتی‘ تمہیں ہو ساحل‘‘
  • آٹھوں بہشت ملتے ہیں مولا کے نام سے
    بیعت کرو حسین علیہ السلام سے
  • آسودگان کنج خرابات کے لیے
    جانا بہشت تک بھی ہے دوزخ کا اک عذاب
  • کیا ایسے زہد سوں زاہد کو آنا
    مزوری میں زہد کی بہشت پانا
  • قدسی دیکھ اس کے بزم کی رنگیں بہارکوں
    ترجیح دیں بہشت کے باغ و بہار کوں
  • باری سے رہتا ہے مرے گھر میں وہ رشک حور
    دوزخ میں ایک دن ہوںتو ایک دن بہشت میں
  • حلوے مانڈے سے کام رکھو بھائی
    مردہ دوزخ میں جائے یا پائے بہشت
  • شادی کا ذوق لینے آیا ہے توں غمی میں
    تہمت رکھیا ہے چپ کر توں بہشت ہور سقر پر
  • شداد نے بہشت سے دوزخ کی راہ لی
    آغاز میں خیال رکھ انجام کار کا
  • اہے ساتواں بہشت ماوا جنت
    کہ اٹواں جنت سو دارالآ خرة

محاورات

  • آدم را گندم بہشت نسا زد
  • اندھا بے ایمان بہرا بہشتی
  • اندھا دوزخی بہرا بہشتی
  • بہرا بہشتی اندھا دوزخی
  • بہشت میں ٹھوکر (لات یا لاتیں) مارنا
  • پیرباورچی بہشتی خر
  • حقا کہ باعقوبت دوزخ برابر است۔ رفتن بپائے مردئے ہمسایہ در بہشت
  • حقہ حکم خدا کا چلم بہشت کا پھول۔ پیون مرد خدا کے گھوریں نامعقول
  • حوران بہشتی را دوزخ بود اعراف۔ ازدوزخیاں پرس کہ اعراف بہشت است
  • مردہ دوزخ میں جائے یا بہشت میں اپنے حلوے مانڈے سے کام

Related Words of "بہشت":