بہشتی کے معنی

بہشتی کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ بِہِش (کسرہ ب مجہول) + تی }

تفصیلات

iفارسی زبان سے ماخوذ اسم |بہشت| کے ساتھ |ی| بطور لاحقۂ نسبت لگانے سے |بہشتی| بنا۔ اردو میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے۔ ١٥٠٣ء کو "اردو ادب" کے حوالے سے |نوسرہار| میں مستعمل ملتا ہے۔, m["آب پاش","آب رساں","آب کش","بہشت کا رہنے والا","پن ہارا","چونکہ مسلمانوں میں پانی پلانا بڑے ثواب کا کام سمجھا جاتا ہے اس لئے پانی پلانے والا، سقُا، پانی بھرنے والا","خلد آشیاں","عورت کے نام کے ساتھ بہشتن","عورتیں مرے ہوئے کے نام کے ساتھ یہ لفظ لگا کر ذکر کرتی ہیں","فردوس مقام"]

اسم

صفت نسبتی ( مذکر - واحد )

اقسام اسم

  • جنسِ مخالف : بِہِشْتَن[بِہِش (کسرہ ب مجہول) + تَن]
  • جمع غیر ندائی : بِہِشتِیوں[بِہِش (کسرہ ب مجہول) + تِیوں (واؤ مجہول)]

بہشتی کے معنی

١ - جنتی، جنت کا حقدار، نیک، پارسا۔

"وہ زمانہ اللہ والوں کا تھا بہشتی بندے بستے تھے۔" (١٩٤٦ء، مقالات شیرانی، ٢٢)

٢ - مرحوم و مغفور۔

"کیا تم نہیں جانتیں کہ بھائی بہشتی کو علم کا کیا شوق تھا۔" (١٨٧٤ء، مجالس النساء، ٤٤:٢)

٣ - بہشت سے منسوب، بہشت کا باشندہ، بہشت کی کوئی چیز۔

"نام اس کا بمناسب مذاق نسواں بہشتی زیور رکھا گیا . چنانچہ جنت میں ان ہی کی بدولت زیور پہننے کو ملے گا۔" (١٩٠٢ء، بہشتی زیور، ٥:١)

بہشتی english meaning

of or pertaining to paradise; celestial(dial) heroa muhammadan water carriercelestialthe dwellers in heaven

شاعری

  • تھا وہ تو رشکِ حُور بہشتی ہمیں میں میر
    سمجھے نہ ہم تو فہم کا اپنی قصور تھا
  • کہ کنجڑے بھٹارے و دھوبی حجام
    بھڑائی بہشتی لہار کیے آ سلام
  • کیا ذوق عبادت ہو ان کو جو مس کے لبوں کے شیدا ہیں
    حلوائے بہشتی ایک طوف ہوٹل کی مٹھائی ایک طرف
  • کہ کپڑے بہشتی وہی جو اتھے
    کیتے بویاں ارسیج آو تے اتھے
  • شراب بہشتی سے بھر دے گلاس
    پلا ساقی حور پیکر شراب
  • تھے بہشتی جو وہاں پانی پلانے والے
    تھے مگر دل کی لگی کے وہ بجھانے والے
  • بہشتی میوے ارزانی ہوئے ہیں اب معانی کوں
    رقیباں اے بڑائی دیکھ کر جاتے ہیں جگ تھے مہو
  • خشکی میں نبی زادوں کی کشتی کو ڈوبا دو
    ہاں خوں میں سکینہ کے بہشتی کو ڈوبا دو
  • تَد اس بہشتی رو سے یہ خلطِ بہم کیا
    جد برسوں ہم نے سورہ یوسف کا دم کیا
  • تم بہشتی کر ندا آتا ہے مے خانہ میں تھے
    خوش طہورا مے تمی پیوو کہ ہے وقت شباب

محاورات

  • اندھا بے ایمان بہرا بہشتی
  • اندھا دوزخی بہرا بہشتی
  • بہرا بہشتی اندھا دوزخی
  • پیرباورچی بہشتی خر
  • حوران بہشتی را دوزخ بود اعراف۔ ازدوزخیاں پرس کہ اعراف بہشت است

Related Words of "بہشتی":