بیلن کے معنی

بیلن کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ بے + لَن }

تفصیلات

iسنسکرت زبان کے اسم |ویلن| سے ماخوذ اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٤١٩ء کو "سہ ماہی اردو" کے حوالے سے ادات الفضلا میں مستعمل ملتا ہے۔, m["ایک پرزے کا نام جو بعض باجوں میں لگا ہوتا ہے اور چکّر کھاتارہتا ہے","باجہ کے اندر کا گول تُر جس میں گتیں بجنے کے خار لگے ہوئے ہوتے ہیں","بیلن پر روٹی بڑھانا","چکلا بیلن","روٹی بیلنا","قالین یا گوٹہ بننے کا تہر","لوہے لکڑی پتھر وغیرہ کا بڑا مدور اوزار جس سے سڑکیں کوٹتے یا زمین ہموار کرتے ہیں","لکڑی یا لوہے کا لمبا گول اوزار جس سے روٹی پوری وغیرہ بناتے ہیں","وہ لوہے یا پتھر کا گول ڈھول نما لوڑھا جس سے سڑک کی زمین برابر کرتے ہیں یا چونہ وغیرہ پیستے ہیں","وہ لکڑی کا طولانی اور مدورتر جس سے روٹی یا پوری کی لوئی چکلے پر رکھ کر بیلتے ہیں"]

ویلن بیلَن

اسم

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )

بیلن کے معنی

١ - لکڑی یا لوہے یا کسی اور دھات یا مسالے کو گول لمبوترا اوزار جو اکثر بیلنے دبانے یا کچلنے کا کام دیتا ہے۔

"رسی بیلن پر سے کھلنے کے بعد ایک جوڑ دوہری یا تہری چرخیوں کے اوپر سے گزرتی ہے۔" (١٩٠٧ء، مصرف جنگلات، ٤٩٧)

٢ - ایک پرزے کا نام جو بعض یاجوں میں لگا ہوتا ہے اور چکر کھاتا رہتا ہے۔ (جامع اللغات، 208:1)؛ ارگن باجے کے اندر کا گول تر جس میں گتیں بجنے کے خار لگے ہوتے ہیں۔ (فرہنگ آصفیہ، 496:1)

"چوب بارہ: مالہ کہ برکشت مالند و گوبند گونۂ دیگراست ازساز بزرگری کہ بیلن گو بند۔" (١٤٣٤ء، زنان گویا (سہ ماہی، اردو، جولائی، ١١٩:٦٧))

٣ - محور (ماخوذ: بحرالفضائل بلخی (مقالات شیرانی، 130:1 (سن 1433)۔

"احاطے میں بند کیے ہوئے سور نے چٹخنی یا بیلن ہٹا کر پھاٹک کھول لیا۔" (١٩٣٢ء، عالم حیوانی، ٢١١)

٤ - پٹیلا جس کو جتے ہوئے کھیت پر پھیر کر زمین ہموار کی جاتی ہے۔

"آں گیاہ دراز کہ ازاں جاروب سازند و اہل ہند آں را بیلن گو یند۔" (١٤١٩ء، ادات الفضلا (سہ ماہی، اردو، اکتوبر، ٤٠:٦٧))

٥ - لوہے کا آلہ جو دونوں کو اڑوں میں کیلوں سے جڑا ہوتا ہے، اور دروازہ کھولنے بند کرنے کے کام آتا ہے، چٹخنی۔

"تر . وہ بیلن جس پر گوٹا کناری لپیٹتے ہیں۔" (نوراللغات، ٢٣٩:٢)

٦ - وہ لمبی گھاس جس کی جھاڑو بناتے ہیں۔

٧ - جلا ہے کے ہاتھ کے نیچے لگی ہوئی وہ لکڑی جس پر وہ بنا ہوا کپڑا لپیٹتا رہتا ہے، تر، تور، (انگریزی: Beam)

٨ - گوٹا کناری لپیٹنے کی گول لکڑی، تر۔

بیلن کے جملے اور مرکبات

بیلن پٹرا, بیلن دار چکی

بیلن english meaning

a cylinder of woodmetalor stone for levelling walksspreading doughor inking the surface of type; roller; rolling-pina rollerA rolling pincrush (cane) [~FOLL.]departureflightroll (flour) into flat cakerunning away

شاعری

  • کرتے ہیں بائیسکل پر خوب وہ دفع ریاح
    اب تو بیلن ارغنوں کا یہ سواری ہوگئی
  • لگی بھوک بیلن سے باز واٹھا
    سموسے سہالی کو بیلو تو جی
  • لگی بھوک بیلن سے بازو اٹھا
    سموسے سہالی کو بیلو تو جی

Related Words of "بیلن":