بیمار کے معنی

بیمار کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ بی + مار }

تفصیلات

iاصلاً فارسی زبان کا لفظ ہے اور بطور اسم صفت مستعمل ہے۔ اردو میں فارسی سے ماخوذ ہے اور اصلی حالت اور اصلی معنی میں ہی مستعمل ہے۔ ١٦٤٩ء میں |خاورنامہ" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["صاحب فراش","وہ شخص جسے کوئی مرض ہو","کیل مند"]

اسم

صفت ذاتی ( واحد )

اقسام اسم

  • جمع غیر ندائی : بِیماروں[بی + ما + روں (واؤ مجہول)]

بیمار کے معنی

١ - مریض، روگی، جس کو کوئی مرض یا روگ لاحق ہو۔

 گو کہ بیمار ہے یہ عبد مسیحائے زماں ہے مگر فیض سے مولا کے وہی تاب و تواں (١٩٣٩ء، مراثی نسیم، ٤٤٠:٢)

٢ - [ مجازا ] فریفتہ، عشق رکھنے والا۔

 اے مسیحائے دو عالم یہ ذرا دھیان رہے ہم بھی ہیں عابد بیمار کے بیماروں میں (١٩١٥ء، جان سخن، ٩٧)

بیمار کے مترادف

صاحب فراش, علیل

آزادی, انگشتال, خستہ, دنف, دکھی, رنجور, روگی, شاک, عاشق, علیل, عمید, مار, ماندہ, مریض, مقیم, ناساز

بیمار english meaning

a lovera moisture of grass and mud to plaster walls witha patienta sick manillindisposedsickto plaster walls with kahgilunwell

شاعری

  • بہتوں کو آگے تھا یہی آزار عشق کا!!
    جیتا رہا ہے کوئی بھی بیمار عشق کا!!
  • عشق کا مارا ہے کیا پنپے گا میر
    حال ہے بدحال اس بیمار کا
  • چاکِ دل پر ہیں چشم صد خوباں
    کیا کروں یک انار و صد بیمار
  • جیتا ہی نہیں ہو جسے آزارِ محبت
    مایوس ہوں میں بھی کہ ہوں بیمار محبت
  • اُن آنکھوں کے بیمار ہیں میر ہم
    بجا دیکھنے ہم کو آتے ہیں لوگ
  • جن جن کو تھا یہ عشق کا آزار مرگئے
    اکثر ہمارے ساتھ کے بیمار مرگئے
  • قائم آتا ہے مجھے رحم جوانی پہ تری
    مرچکے ہیں اسی آزار کے بیمار بہت
  • دیدۂ بیمار میں ہے اشکِ آخر کی جھلک
    اے قمر تارا نکل آنا‘ دلیلِ شام ہے
  • یہ درد دل سے آخر آبنی بیمار پر تیرے
    کریں ہیں ذکر کچھ اور اب جنھیں تھا فکر درماں کا
  • کوئی دوا نہیں ہے موافق بغیر وصل
    مرتا ہے تیرے گم میں یہ بیمار آج کل

محاورات

  • آئینہ بیمار (کو نہ دکھانا) کے آگے نہ رکھنا
  • آنکھ بیمار ہونا
  • آنکھیں بیمار ہونا
  • ایک ‌انار ‌صد ‌بیمار۔ ‌ایک ‌انگور ‌و ‌صد ‌زنبور
  • ایک انار سو (صد) بیمار
  • ایک انار سو بیمار۔ ایک انگور سو زنبور
  • ایک پہر کی بیماری میں چارپائی سے لگ گیا
  • بیمار کی خدمت خدا کی عبادت
  • بیمار کی رات پہاڑ برابر
  • بیمار کی رات پہاڑ کے برابر

Related Words of "بیمار":