بیوی کے معنی

بیوی کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ بی + وی }

تفصیلات

iفارسی زبان سے اسم مؤنث ہے اور سب سے پہلے "تاریخ ہندوستان" میں ١٦٤٩ء میں مستعمل ملتا ہے۔, m["بی بی","جیون ساتھی","خاتون خانہ","دھرم پتنی","رفیقہ حیات","شریک حیات","شریک ندگی","گھر والی","گھر کی مالکہ","کد بانو"]

اسم

اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )

اقسام اسم

  • جنسِ مخالف : خاوِنْد[خَا+وِنْد]
  • جمع : بِیوِیَاں[بی + وِیاں]
  • جمع ندائی : بِیوِیو[بی + وِیو (و مجہول)]
  • جمع غیر ندائی : بِیوِیوں[بِی + وِیوں (و مجہول)]

بیوی کے معنی

١ - زوجہ۔ مثلاً

"بیوی تم بھی شاہجہاں آباد والوں کی طرح بولا کرو۔" (١٩٣٣ء فراق دہلوی، لال قلعہ کی ایک جھلک، ص ٣)

٢ - گھر کی مالکہ۔ مثلاً

"خاوند گھر کے میاں ہوں تو وہ گھر کی بیوی ہوں"۔ (١٨٧٤ء مجالس النساء ،ص ٨، جلد اول)

٣ - ہر عورت (خطاباً یا رواجاً) مثلاً

"بیویوں کے ٹھٹ کے ٹھٹ آ موجود ہوئے"۔ (١٩١٧ء، شام زندگی، ص ١٠٧)

بیوی english meaning

lady; an epithet of Fatimathe daughter of Muhammad (to whom Muhammadan women make offerings which none but a chaste woman dare touch)chaste womanfree woman near river bankHazrat Fatimahladymistress of the housewife

شاعری

  • داشتائوں پر نہیں نہذیب کو کچھ اعتراض
    اس کی ضد تو بس یہ ہے بیوی نکلعی ایک ہو
  • نزاکت بھرے سارے اعضا ہیں اس کے
    بہو بیوی بنوں تری پدمنی ہے
  • ٹونے وہ گاتی، بنتے یہ بیوی کے خود غلام
    مصری بھی کھاتے جوتی پہ رکھ کر پہ تلخ کام
  • بیوی کی لات سہہ نہ سکا شوہرِ بیمار
    اسکیزہ کھا کے مرگیا ہائے رے بیمار

محاورات

  • آپ میاں صوبیدار گھر میں بیوی جھونکے بھاڑ
  • آپ میاں صوبے دار۔ بیوی گھر میں جھونکے بھاڑ
  • اپنی عقل اور دوسرے کی دولت بڑی معلوم ہوتی ہے (اپنی اولاد اور دوسرے کی بیوی خوبصورت معلوم ہوتی ہے)
  • باندی تھی سو بیوی ہوئی بیوی تھی سو باندی ہوئی
  • باہر میاں پنج ہزاری۔ گھر میں بیوی (قہر کی) کرموں ماری
  • باہر میاں صوبیدار گھر میں بیوی جھوکے بھاڑ
  • باہر میاں ہفت ہزاری‘ گھر میں بیوی کرموں ماری
  • بن پڑلیں بلاری۔ موسا (چوہا) کھیلی (کہے) جے ہمری جوئے (بیوی)
  • بولے تو بیوی میری نہیں تو درکار نہیں تیری
  • بونا بیوی کا کھلونا

Related Words of "بیوی":