بیڑی کے معنی

بیڑی کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ بی + ڑی }{ بے + ڑی }

تفصیلات

iہندی زبان میں اسم |بیٹرا| سے مصغر ہے یعنی آخری حرف |الف| ہے لہٰذا اسے |ی| سے بدل دیا گیا اور |بیڑا| کی تصغیر |بیٹری| بنا اردو میں بطور اسم مستعمل ہے ١٨٧٩ء میں "جان صاحب" کے ہاں مستعمل ملتا ہے۔, iسنسکرت میں اصل لفظ |ویٹکا| ہے جو کہ بطور اسم مستعمل ہے اردو زبان میں اس سے ماخوذ |بیٹری| مستعمل ہے بطور اسم ہی مستعمل ہے ١٥٩٣ء میں "آئین اکبری" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["پان کی گلوری","تعلقات دنیاوی","چاندی کی کڑی جو بطور منت بچوں کے پاؤں میں ڈالتے ہیں","چھوٹا بیڑا","روک ٹوک","زن و فرزند","سونے چاندی کے موٹے لچھے جو کندے کش بنا کر تارکشوں کو دیتے ہیں","لوہے کی کڑی یا زنجیر جو مجرموں یا ہاتھی گھوڑے وغیرہ کے پاؤں میں باندھ دیتے ہیں تاکہ بھاگ نہ جائیں","وہ نیلا دھاگا جو بچوں کے پاؤں میں بطور منت باندھتے ہیں","وہ ڈول جس سے آبپاشی کے لئے نشیب جگہ سے پانی لے جاتے ہیں"]

بِیٹرا بِیڑیویٹکا بیڑی

اسم

اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )

اقسام اسم

  • جمع : بِیڑِیاں[بی + ڑِیاں]
  • جمع غیر ندائی : بِیٹرِیوں[بی + ڑِیوں (واؤ مجہول)]
  • جمع : بیڑِیاں[بے + ڑِیاں]
  • جمع غیر ندائی : بیڑِیوں[بے + ڑِیوں (واؤ مجہول)]

بیڑی کے معنی

١ - ایک خاص قسم کے سوکھے پتے کی بنی ہوئی مخروطی بتی جس کے اندر تمباکو ہوتا ہے اور اسے سلگا کر سگریٹ یا حقے کی جگہ پیتے ہیں۔

 جانے سوئی بھی ہے شب بھر کہ نہیں حسن آرا بیڑی سلگاؤں ذرا کش تو لگالوں دو چار (١٩٢٦ء، ہفت کشور، ٢٦٣)

٢ - پان کی گلوری۔

 بھولا پن خود کہہ رہا ہے سرخی لب سے حضور سوت کی بیڑی بھری ہے آج ان گالوں کے بیچ (١٩١٢ء، دیوان ریختی عرف رنگیلی بیگم، ٣٢)

١ - وہ خاص وضع کی کڑی یا زنجیر جو قیدی یا ملزم کے پاؤں میں ڈالتے ہیں تاکہ بھاگ نہ جائے۔

 گلے میں طوق بیٹری پاؤں میں ہے اے جنوں بھاری سبھی ارمان تو ارمان والوں نے نکالے ہیں (١٩٥١ء، آرزو، ساز حیات، ٢٦)

٢ - ہاتھی گھوڑے کتے یا اور کسی جانور کے پاؤں میں ڈالنے کی زنجیر۔

"بیڑی: اس زنجیر سے ہاتھی کے دونوں پاؤں باندھے جاتے ہیں۔" (١٩٣٩ء، آئین اکبری (ترجمہ فداعلی)، ١، ٢٣٦:١))

٣ - پاؤں میں پہننے کا ایک زیور، پازیب۔

"پاؤں میں سونے کی بیڑیاں" (١٨٩٩ء، امراؤ جان ادا، ١٧١)

٤ - سونے چاندی کے موٹے تاروں کے لچھے جو تار کشوں کے لئے کندے کش تیار کرتے ہیں، گچھی۔ (فرہنگ آصفیہ، 466:1؛ نوراللغات، 783:1)

"کسی کے نام پر بال یا چوٹی چھوڑنا ناک میں در یا بلاق یا پاؤں میں کڑایا بیڑی کسی کے نام کی ڈالنا۔" (١٨١٣ء، سعادت دارین، ٥١)

٥ - منت کا ڈورا یا سونے چاندی کا حلقہ جو بچوں کے پاؤں میں ڈالتے ہیں (خصوصاً محرم سے اربعین تک)۔

"رسم و رواج کے جو بوجھ اور بیڑیاں ان پر پڑی ہوئی تھیں وہ ان سے دور کرتا ہے۔" (١٩٢٣ء، سیرۃ النبیۖ، ٢٠٢:٣)

٦ - [ استعارۃ ] نکاح شادی تعلقات دنیاوی زن و فرزند۔

"نفس امارہ سولھوے کی بیڑی ہے ہور نفس لوامہ سوسنے کی بیڑی ہے۔" (١٧٦٤ء، چھ سرہار، ٤٠ الف)

٧ - قید، پابندی، روک ٹوک، مزاحمت، جو اپنے دائرے سے آدمی کو نکلنے نہ دے۔

٨ - [ فن تعمیر ] دروازے کے کواڑوں کو اندر سے بند رکھنے کا جدید وضع کا کھٹکا۔ جو انگریزی وضع کی جوڑیوں میں لگایا جاتا ہے۔ بولٹ، چٹخنی، کھٹکا، ہڑکا۔ (اصطلاحات پیشہ وراں، 28:1)

بیڑی کے مترادف

کشتی

اوہم, بندپا, بیاہ, پابندی, پازیب, جولاں, روک, رکاوٹ, زاولانہ, زنجیریا, سلاسل, شادی, قید, نکل, وٹیکا, ویٹکا, کبل, کھلی

بیڑی english meaning

a flake of pan or betel for eating(usually used as plural)a kind of inferior cigarette with tobacco rolled in cheap leavesbasket used to irrigate field withbasket used to irrigate fields with|bidi|boatboat-like bamboo basket for watering fieldsboat-like bamboo basket for watering fields ; watering-basketcigarette with tobacco rolled in cheap leaves ; |bidi|fettersIron fastened to the legs of criminals or of a quadrupedirons for animals| feetshacklesshackles ; fetters ; irons ; chainsome one or othersomebody or otherwatering-basketwedlock

شاعری

  • ربط حسن عشق ہے وہاں پھول ہیں یاں داغ ہیں
    ہے وہاں خلخال یاں بیڑی کا زیور پاؤں میں
  • گردن میں طوق پاؤں میں بیڑی پڑی ہوئی
    آنکھیں تھیں ناتواں کی زمیں میں گڑی ہوئی
  • اندھارے کے بادل منجے بیڑی چو بھر
    خدایا تو بھیجیں ہمن باد دل خواہ
  • خود وہ دبے جو لڑتے تھے گھوڑوں کو داب کے
    بیڑی قدم میں بن گئے حلقے رکاب کے
  • بیڑی ہمارے پاؤں کی شکر خدا کٹی
    قید فرنگ عشق سے چھوٹے بلاکٹی
  • یہ لال میرے ہونت کیسے چوس چوس کر
    صاحب رہی نہ بیڑی چبانے کی احتیاج
  • ہے پانواں کوں میرے یو بیڑی کے سار
    مہاراج اگر توں دھرے منج پو پیار
  • گلے میں طوق بیڑی پاؤں میں ہے اے جنوں بھاری
    سبھی ارمان تو ارمان والوں نے نکالے ہیں
  • اند ہارے کے بادل منجے بیڑی چو پہر
    خدایا تو بھیجیں ہمن یاد دل خواہ
  • ادھر وحشت لیے جاتی ہے مجکو
    ادھر حداد نے بیڑی گھڑی ہے

محاورات

  • آدھے اساڑھ بیڑی پار
  • اپنا کے بیری بیڑی دوسرے کے کھیر پوڑی
  • اپنا کے بیڑی بیڑی دوسرے کے کھیر پوڑی
  • بیڑی سونے کی بھی بری
  • بیڑی ڈالنا
  • بیڑیاں پڑنا
  • بیڑیاں کاٹنا۔ بیڑیاں کٹنا۔ بیڑیاں کھڑکھڑانا
  • بیڑیاں کٹنا
  • پاؤں میں بیڑی ڈلوانا
  • پاؤں میں بیڑی یا بیڑیاں (پڑی) ہونا

Related Words of "بیڑی":