سبق کے معنی

سبق کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ سَبَق }

تفصیلات

iعربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم ہے اردو میں عربی سے ماخوذ ہے اور بطور اسم استعمال ہوتا ہے ١٦٧٢ء کو قطب شاہ کے "دیوان" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["آگے جانا","پیش روی","سبق اور طبق دونوں موجود ہیں یعنی ہم تعلیم و ہم خوراک","وہ جو استاد سے ہر روز پڑھا جائے","کتاب کی وہ مقدار جو ہر روز آگے بڑھائی جائے","کتاب کی وہ مقدار جو ہر روز آگے پڑھائی جائے"]

سبق سَبَق

اسم

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )

اقسام اسم

  • جمع : اَسْباق[اَس + باق]
  • جمع غیر ندائی : سَبَقوں[سَبَقوں (واؤ مجہول)]

سبق کے معنی

١ - کتاب کا وہ حصہ جو طالب علم ایک وقت میں پڑھے، استاد سے ایک مرتبہ میں جو شاگرد پڑھے، درس جو استاد طالب علم کو ایک دن میں دے، علم، درس، تعلیم۔

 ہوا سے خشک کتابوں کے اڑ رہے ہیں ورق مگر میں بھول چکی ہوں تمام ان کے سبق (١٩٧٧ء، خوشبو، ٥٧)

٢ - پند، نصیحت، ہدایت۔

"میری زندگی دوسری ماؤں کے واسطے سبق ہو اپنے واقعات پر ایک نظر ڈالنی مناسب سمجھتی ہوں" (١٩٢٥ء، گرداب حیات، ٥٢)

٣ - عبرت، سزا۔

 سبق بے گنہی تشنۂ تکمیل بھی ہے ایک نیا فلسفۂ جرم و سزا اور سہی (١٩٦٩ء، لاحاصل، ٨٣)

٤ - فوقیت، سبقت، ترجیح، برتری۔

 خلائق پہ دنیا میں بھیجا بحق دیا اپنے سب مرسلوں پر سبق (١٨٦٥ء، لوح محفوظ، اثر، ١٧٦)

٥ - گھڑ دوڑ کی شرط۔ (ماخوذ: علمی اردو لغت)

سبق کے مترادف

پند, درس, وعظ

پاٹ, پاٹھ, پند, پٹی, تعلیم, درد, درس, سَبَقَ, سبقت, سزا, سکشا, عبرت, موعظت, نصیحت, وعظ

سبق کے جملے اور مرکبات

سبق آموز, سبق آموزی, سبق اندوز

سبق english meaning

lessonlecturereading(dial.) arrow(Hindu myth.) rocketa lessonbloody track of wounded animalrush string (for plaiting bedstead, etc.)

شاعری

  • شمع نے کھودیا رو رو کے محبّت کا بھرم
    عظمتِ غم کا سبق لیجیے پروانے سے
  • دوستوں نے کچُھ سبق ایسے دیئے
    اپنے سائے سے بھی ہُوں سہما ہُوا
  • بدن کو چھوڑ کے جانا ہے آسماں کیی طرف
    سمندروں نے ہمیں یہ سبق پرھایا تھا
  • میں سادہ دل آزرہ گئی یار سے خوش ہوں
    یعنی سبق شوق مکرر نہ ہوا تھا
  • جا پرے ہٹ، نکل، سرک، چل دور
    ہے سبق اس شریر چنچل کا
  • رخ نے قرآں کا سبق پہلے دیا عالم کو
    بے سخن حاشیہ داں خط نے کیا عالم کو
  • حقا مآل کار پہ اس کی نگاہ تھی
    تھا وحی کا سبق تو حرا درس گاہ تھی
  • جو وستاد دیوے سبق بے تلک
    پڑے ذہن سوں شہ اپی تے تلک
  • دے خط جام دل کو سبق امتیاز کا
    پردہ کھلے حقائق اشیائ کے راز کا
  • درسگاہ بزم امکاں کے پھر سبق روشن ہوئے
    کھل گئیں آنکھیں سی مضموں ادق روشن ہوئے

محاورات

  • الٹا سبق پڑھانا
  • الٹا سبق پڑھنا
  • دو ورقی کا سبق پڑھنا
  • سبق اور طبق دونوں موجود ہیں
  • سبق بر زبان ہونا
  • سبق بھول جانا
  • سبق پڑھے نہیں
  • سبق دینا (یا پڑھانا)
  • سبق رواں ہونا
  • سبقت لیجانا

Related Words of "سبق":