بے[1] کے معنی

بے[1] کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ بے }

تفصیلات

iہندی زبان سے ماخوذ صفت ہے۔ امکان ہے کہ فارسی سے ماخوذ ہے۔ اردو میں بطور سابقۂ نفی استعمال ہوتا ہے۔ ١٦٣٥ء کو "سب رس" میں مستعمل ملتا ہے۔

[""]

اسم

صفت ذاتی

بے[1] کے معنی

١ - بلا، بغیر، علاوہ۔

"اپنے لیے کوئی خاص کام ٹھہرالوں اور اسی میں نگارہوں کیونکہ بے اس کے جیل میں تنہائی کے پہاڑ سے دن کاٹے نہیں کٹتے۔" (١٩٣٥ء، میری کہانی، ٩:١)

٢ - بعض الفاظ کے ساتھ (اصلی معنی کے علاوہ) حسب سیاق و سباق بالکل یا قدرے اصل مفہوم سے ہٹے ہوئے معنی میں مستعمل۔