تابانی
{ تا + با + نی }
تفصیلات
iفارسی الاصل لفظ |تاباں| کے ساتھ |ی| بطور لاحقہ کیفیت لگانے سے |تابانی| بنا اردو میں بطور اسم مستعمل ہے سب سے پہلے ١٦٥٧ء کو "گلشن عشق" میں مستعمل ملتا ہے۔
["تابِیدَن "," تابان "," تابانی"]
اسم
اسم کیفیت ( مؤنث - واحد )
تابانی کے معنی
١ - روشنی، چمک، تابندگی، درخشانی۔
یہ جلوے چاند سورج کے یہ تابانی ستاروں کی یہ نزہت لالہ زاروں کی یہ رفعت کوہساروں کی (١٩٤٦ء، اخترستان ١٥٢۔)
مترادف
روشنی, رونق, جگمگاہٹ, تابش