تراشہ کے معنی

تراشہ کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ تَرا + شَہ }

تفصیلات

iفارسی مصدر |تراشیدن| سے مشتق حاصل مصدر |تراش| کے ساتھ |ہ| بطور لاحقہ سمیت لگنے سے تراشہ بنا۔ ١٩٣٣ء میں "اقبال نامہ" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["لکڑي کي کھيچي","اخبار کاٹنا","فولادی اوزار جس سے سنگتراش پتھر تراشتے ہیں","کھُردری لکڑی"]

اسم

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )

تراشہ کے معنی

١ - چھیلن، کترن جو کسی چیز کی تراشنے سے نکلے جیسے تراشۂ قلم، تراشہ چوب۔

"شیکسپیئر. کی دوات اور قلم اور اس کے قلم کے تراشے تک یادگار کے طور پر محفوظ و موجود ہیں۔" (١٩٧٤ء، سائل اقبال، ١٤)

٢ - اخبار یا رسالے وغیرہ سے کوئی تراشا ہوا حصہ، کٹنگ۔

"آپ کا عنایت نامہ جس میں ڈیلی ایکسپریس کے تراشے ملفوف تھے کل شام ملا۔" (١٩٣٣ء، اقبال نامہ، ٢٨٦:٢)

٣ - ایک فولادی اوزار جس سے سنگ تراش پتھر تراشتے ہیں۔ (نور اللغات)۔

تراشہ english meaning

a mason|s chisel to cut stones withclipshavingsplinter

Related Words of "تراشہ":