تابع داری کے معنی
تابع داری کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ تا + بِع + دا + ری }
تفصیلات
iعربی زبان کے لفظ |تابع| کے ساتھ فارسی زبان سے مصدر |داشتن| سے فعل امر |دار| بطور لاحقۂ فاعلی لگایا اور آخر پر |ی| بطور لاحقۂ کیفیت لگائی گئی اردو میں سب سے پہلے ١٨٦٢ء کو "نصیحت کا کرن پھول" میں مستعمل ملتا ہے۔
[""]
اسم
اسم کیفیت ( مؤنث - واحد )
تابع داری کے معنی
١ - اطاعت، فرمانبرداری، پابندی۔
"مجھ سے ایسی تابع داری نہ ہو سکے گی، جس گھر میں زندگی بھر حکومت کی، اسی میں بڑھاپے میں لونڈی بن کے رہوں۔" (١٩١٤ء، حسن کا ڈاکو، ٤٩:١)