تابع مہمل کے معنی ، مترادف ، اور مطلب | urdu word taabi-e-mahmil meanings and details

تابع مہمل کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ تا + بِع + مُہ + مَل }

تفصیلات

iعربی زبان سے مرکب توصیفی ہے۔ لفظ |تابِع| کے ساتھ عربی زبان سے اسم |مُہْمَل| استعمال کیا گیا ہے اس میں |تابع| موصوف اور |مہمل| صفت ہے۔ اردو میں ١٨٩٧ء کو "بادشاہ نامہ" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["جھوٹ موٹ میں وانی اور موٹ","بے معنی لفظ جو دوسرے لفظ کے ساتھ زائِد بولا جائے جیسے پانی وانی"]

اسم

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )

تابع مہمل کے معنی

١ - وہ بے معنی لفظ جو کسی بامعنی لفظ کے بعد بولا جاتا ہے بامعنی لفظ کے حرف اول کو عموماً واو وغیرہ سے بدل دیتے ہیں۔ باقی حروف وہی ہوتے ہیں جو اصل لفظ میں پائے جاتے ہیں، جیسے : چراغ وراغ، پانی وانی، کتاب وتاب وغیرہ۔

"یہ زبان کے چٹخارے اور چوچلے ہیں اور ان میں ایک جھلک تابع مہمل کی بھی نظر آتی ہے۔" (١٩٦١ء، اردو زبان اور اسالیب، ٢٥٥)

تابع مہمل or taabi-e-mahmil english Translation

meaningless adjunct

We’d love to hear your thoughts!

Share your comment below and join the conversation ✨

Comments

No comments yet. Be the first!