تادیب خانہ کے معنی
تادیب خانہ کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ تا + دِیب + خا + نَہ }
تفصیلات
iعربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم |تادیب| کے ساتھ فارسی لاحقہ ظرفیت |خانہ| لگانے سے مرکب بنا اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے ١٨٩٨ء کو "مجموعہ ضابطۂ فوجداری" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔, m["ادارہ اصلاح مجرمین","اصلاح خانہ","ایک سدارالی"]
اسم
اسم ظرف مکان ( مذکر - واحد )
تادیب خانہ کے معنی
١ - وہ ادارہ جس میں آوارہ اور بداخلاق لڑکوں کو پابند کر کے اخلاق کی درستی مقصود ہوتی ہے، چلڈرنس ریمانڈ ہوم یا ریفارمیٹری سکول۔
"ایسا شخص جیل خانہ فوجداری میں قید کیے جانے کے عوض . تادیب خانہ میں قید کیا جائے"۔ (١٨٩٨ء، مجموعہ ضابطہ فوجداری، ١٤٩)