تارکشی کے معنی

تارکشی کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ تار + کَشی }

تفصیلات

iفارسی زبان سے ماخوذ اسم |تار| کے ساتھ فارسی مصدر |کیشدن| سے مشتق صیغہ امر |کش| کے ساتھ |ی| بطور لاحقۂ کیفیت ملانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم مستعمل ہے ١٨٠٤ء میں "باغ و بہار" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["تار بنانے کا کام یا پیشہ","کپڑے کے تار کھینچ کر بیل بوٹے بنانے کا کام"]

اسم

اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )

اقسام اسم

  • جمع : تارکَشِیاں[تار +کَشِیاں]
  • جمع غیر ندائی : تارکَشِیوں[تار + کَشِیوں (و مجہول)]

تارکشی کے معنی

١ - جنتری وغیرہ کے ذریعے تار کھینچنے کا کام یا پیشہ، زربافی۔ (اصطلاحات پیشہ وراں، 185:2)

"جس طرح تارکشی کے پھول بنائے جاتے ہیں۔" (١٩٣٥ء، اونی کام سلائیوں سے، ٧٦)

٢ - کڑھائی، کشیدہ کاری۔

"پھولوں کی نسیں و بندکیاں حسب پسند رنگ کے ریشم یا ٹسر سے یا تار کشی نامی دھاگے سے بہت خوبصورت کاڑھ لیجئے۔" (١٩٤٦ء، کڑھت کی قسمیں، ٤٦)

٣ - ریشم جس سے کڑھائی کی جاتی ہے نیز ٹسر جو عموماً تارہ ہوتا ہے یا اس سے بنا ہوا کپڑا۔

تارکشی english meaning

connectedinseparablekind of embroidery done by pulling out woofwiredrawing

Related Words of "تارکشی":