تاریخ شمسی کے معنی
تاریخ شمسی کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ تا + ری + خے + شَم + سی }
تفصیلات
iعربی زبان سے ماخوذ اسم |تاریخ| کے ساتھ کسرہ اضافت لگانے کے بعد عربی زبان سے ہی اسم |شمس| کے ساتھ |ی| بطور لاحقہ کیفیت ملانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٨٩٧ء میں "تاریخ ہندوستان" میں مستعمل ملتا ہے۔
[""]
اسم
اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )
تاریخ شمسی کے معنی
١ - وہ تاریخ جس کا تعلق شمسی مہینے سے ہے، عیسوی سن کا سال مہینہ دن۔
"محاسبات دفتر سے تاریخ شمسی خارج ہو۔" (١٨٩٧ء، تاریخ ہندوستان، ٣٣٢:٤)