تاریخ معنوی کے معنی
تاریخ معنوی کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ تا + ری + خے + مَع + نَوی }
تفصیلات
iعربی زبان سے ماخوذ اسم |تاریخ| کے ساتھ کسرہ اضافت لگانے کے بعد عربی زبان سے ہی اسم |معنوی| ملانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم مستعمل ہے ١٨٩٦ء میں "گلبن تاریخ" میں مستعمل ملتا ہے۔
[""]
اسم
اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )
تاریخ معنوی کے معنی
١ - مادۂ تاریخ جس کے اعداد سے بحساب جمل اس واقعہ کا سنہ برآمد ہو، تاریخ صوری کی ضد۔
"تاریخ معنوی کی تین قسمیں ہیں، کامل الاعداد، زائد الاعداد، ناقص الاعداد۔" (١٨٩٦ء، گلبن تاریخ، ١٣)