تازی کے معنی
تازی کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ تا + زی }
تفصیلات
iفارسی اسم ہے اردو میں بعینہ بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٦٣٩ء کو غواصی کے "طوطی نامہ" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔, m["(قواعد) وہ حروف جو خاص عربی زبان کے ہیں جیسے ث۔ خ ۔ غ۔ ق (تاختن۔ حملہ کرنا۔ دوڑنا)","تازہ کی","حجازی کتا","شکاری کتا","شکاری کُتّا","عرب کا","عرب کا گھوڑا","عربی زبان","عربی گھوڑا"]
اسم
اسم نکرہ ( مذکر، مؤنث - واحد ), صفت نسبتی
تازی کے معنی
["\"تازی نسل کا شکاری کتا معلوم ہوتا تھا\"۔ (١٩٣٦ء، پریم چند، زادراہ، ١٧١)","\"نظم و نثر تازی ودری آپ کا بہت ہے\"۔ (١٨٤٦ء، تذکرہ اہل دہلی، ٨٦)"]
["\"فارسیوں پر تازیوں کی چڑھائی کی واردات اس میں اضافہ کر کے اس نسخے کو مکمل کر دیا۔\" (١٩٣٤ء، داستان، خیال عجم، ١٤)","\"جو حروف فارسی میں نہیں آتے ان کو تازی اور جو عربی میں نہیں آتے ان کو عجمی کہا کرتے ہیں\"۔ (١٨٧٣ء، عقل و شعور، ٤٣)"]
تازی کے مترادف
عربی
عربی
تازی کے جملے اور مرکبات
تازی کتا
تازی english meaning
an Arab horse or dogarabianfast runningfatFresh ; (see under تازہ *]greenhappynewto be satiated or satisfiedto desire to long forto satisfy or console one
شاعری
- سر کیا ملک سخن تو نے کمیت خامہ
ترکتازی کو تری دیکھ خجل تازی ہے - تازی ترکی عراقی و عربی
کوتل آگے تھے خوش جلو میں سبھی - سن کے کرتا ہے قصہ پردازی
دل سے جوڑی ہے بات یہ تازی - اسپ تازی کی طرح تھی قوم تازی بھی غیور
جب کوئی بڑھتا تھا ہم سے تلملا جاتے تھے ہم - یکا یک مجھ دسا یک شہ جواں اسوار تازی کا
کہ جن نے حق سوں پایا ہے خطاب عاشق نوازی کا - بہر شہر و کشور تے غازی چلے
چغتے مغل ترک و تازی چلے - سوسن کی زباں بولی:’’ میں ترکی و تازی ہوں
گل بایس یہ کہتی ہے:’’ میں سب ستے تازی ہوں - میٹھی ہے جس کو برق کہیے ‘ گلابی کہیے
یا حلقے دیکھ اس کے تازی جلیبی کہیے - انفلو ئنزا چڑھا چوگان بازی اب کہاں
اسپتالی ہورہے ہیں اسپ تازی اب کہاں - حضرت نے سنا جب یہ بیان حر غازی
آنکھیں ہوئیں پر آب بڑھے چھیڑ کے تازی
محاورات
- اسپ تازی شدہ مجروح بہ زیر پالان۔ طوق زریں ہمہ در گردن خرمے بینم
- ایک اور تازیانہ ہونا
- تازی پر بس نہ چلا ترکی کے کان اینٹھے
- تازی مار کھائے ترکی (آس لگائے) آش کھائے
- تازی مار کھائے ترکی آش پائے
- تازی مارا ترکی کانپا
- تازیانہ لگانا یا (مارنا)
- تازیانہ مارنا یا لگانا
- ترکی پٹے تازی کانپے۔ ترکی پٹے تازی کے کان ہوں
- جو گدھے جیتیں سنگرام تو کاہے کو تازی خرچیں دام