تام جھام

{ تام + جھام }

تفصیلات

iہندی الاصل لفظ |تام| کے ساتھ ہندی الاصل لفظ |جھام| لگانے سے مرکب بنا اردو میں عربی رسم الخط کے ساتھ بطور اسم مستعمل ہے ١٩١٤ء کو "مرقع زبان و بیان دہلی" میں مستعمل ملتا ہے۔

[""]

اسم

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )

تام جھام کے معنی

١ - پالکی کی قسم کی ایک سواری جو اوپر سے کھلی یعنی بغیر چھت کی ہوتی ہے اس لیے ہوادار بھی کہلاتی ہے۔ (اصطلاحات پیشہ وراں 152:5)

"آپ کے ہاں پالکی نالکی، رتھ، تام جھام، سواری شکماری کے گھوڑے وغیرہ سب ٹھاٹھ موجود تھا۔" (١٩١٤ء، مرقع زبان و بیان دہلی، ٦٦۔)