تاناشاہی

{ تا + نا + شا + ہی }

تفصیلات

iسنسکرت الاصل لفظ |تانا| کے ساتھ فارسی اسم |شاہ| کے بعد |ی| بطور لاحقۂ نسبت لگانے سے بنا اردو میں بطور اسم اور صفت استعمال ہوتا ہے ١٩٤٣ء کو "دلی کی چند عجیب ہستیاں" میں مستعمل ملتا ہے۔

[""]

اسم

اسم کیفیت ( مؤنث - واحد )

تاناشاہی کے معنی

١ - نازک، نازک دماغ، نازک دماغی، تانا شاہ سے منسوب۔

"جہاں ایک سے ایک تانا شاہی مزاج کا آدمی ہوتا ہے۔" (١٩٤٣ء، "دلی کی چند عجیب ہستیاں")