تاننا کے معنی

تاننا کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ تان + نا }

تفصیلات

iسنسکرت زبان سے لفظ |تانیا + تِ| سے ماخوذ ہے اردو میں فعل متعدی کے طور پر مستعمل ہے۔ اردو میں ١٧٩٨ء کو "دیوان بیان" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["اشتعال دینا","تار لگانا","جھول دور کرنا","حملے کے واسطے اُٹھانا","سزا دینا","سیدھا کھڑا کرنا","قید کرنا","لمبا کرلینا","لمبے کپڑے کو سر پر کھینچ لینا یا قنات کی طرح لگانا","میعاد مقرر کرنا"]

اسم

فعل متعدی

تاننا کے معنی

١ - سر سے پانو تک خود کو کسی کپڑے یا چادر وغیرہ سے ڈھانک لینا۔

 تھکے ماندے دن بھر کے تھے ہو رہے دوپٹے لیے تان اور سو رہے (١٩١٠ء، آزاد، نظم آزاد، ١٤٢)

٢ - لمبے چوڑے کپڑے کو سر پر تان دینا یا قنات کے طور پر کھینچ کر لگانا؛ پھیلانا؛ بڑھانا۔ (نوراللغات)

|دو برس کو تان دیا۔" (١٨٩٨ء، فرہنگ آصفیہ۔)

٣ - کسنا، جکڑنا، جھول دور کرنا۔ (نوراللغات)

|کمبخت نے ڈنڈا تان تان کر مجھے ادھ موا کر ڈالا۔" (١٩٠٩ء، خوبصورت بلا، ١٠١)

٤ - [ عوام ] قید کر دینا؛ میعاد کر دینا۔

|اسے رقاصہ کا وہ گھونگٹ نہ سمجھیے، جس کے کسی حصے کو نازک ہاتھ کی دو حنائی انگلیاں - رخسار پر تانے رکھتی ہیں۔" (١٩٣٦ء، ریاض خیرآبادی، نثر، ٧٥)

٥ - [ عوام ] مقدمہ دائر کرنا۔ (نوراللغات)

|مکڑی پھر نئے سرے سے اس کے تاننے میں لگ جاتی ہے۔" (١٩٥٤ء، حیوانات قرآنی، ١٢١)

٦ - کسی آلہ حرب کو ضرب لگانے کے لیے کسی کی طرف بلند کرنا، کسی چیز کو وار کرنے کے لیے اٹھانا۔

|اس نے ہزار تانا مگر نواب صاحب کے حواس درست نہ تھے۔" (١٩١٤ء، اسرار دربار حرام پور، ٥٣:٢)

٧ - (چادر، پردہ وغیرہ) پکڑے رہنا، پھیلائے رہنا۔

|حضرت عائشہ نے ایک پردہ رنگین اور نقش دار تانا تھا۔" (١٨٧٣ء، ترجمہ مطلع العجائب، ٩١)

٨ - فضا پر جال بنانا (جیسے مکڑی کا جال تاننا)۔

٩ - اکسا دینا، اشتعال دلانا۔

١٠ - لٹکانا۔

تاننا english meaning

be at full lengthbrandishexpandextendknit (the eyebrow)pull tight (over)strechtighten

محاورات

  • ابرو نہ تاننا
  • بھوں تاننا یا ٹیڑھی کرنا یا چڑھانا
  • بھویں تاننا۔ ٹیڑھی کرنا چڑھانا
  • لمبا تاننا
  • لمبی تاننا
  • کمان تاننا (یا چڑھانا)

Related Words of "تاننا":