تاڑ بازی
{ تاڑ + با + زی }
تفصیلات
iسنسکرت سے ماخوذ اسم |تاڑ| کے ساتھ فارسی مصدر |بازیدن| سے مشتق فعل امر |باز| کے ساتھ |ی| بطور لاحقہ کیفیت لگانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے ١٩٠٨ء کو "عیاروں کا عیار" میں مستعمل ملتا ہے۔
[""]
اسم
اسم کیفیت
تاڑ بازی کے معنی
١ - فہم و فراست، تیز فہمی۔
"ناظرین کو یہ بتلانا چاہتے ہیں کہ اصول تاڑ بازی سے کیوں کر مجرم گرفتار ہو سکتے ہیں۔" (١٩٠٨ء، "عیاروں کا عیار" ١١)
٢ - عورتوں کا تاکنا۔ (جامع اللغات)