خواندہ کے معنی

خواندہ کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ خان (واؤ معدولہ، ن مغنونہ) + دَہ }

تفصیلات

iفارسی مصدر |خواندن| کی علامت مصدر |ن| ہٹانے سے صیغہ ماضی مطلق |خواند| کے ساتھ |ہ| بطور لاحقۂ حالیہ تمام لگانے سے |خواندہ| بنا۔ اردو میں بطور صفت مستعمل ہے ١٨٨٨ء کو "لکچروں کا مجموعہ" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["بلایا ہوا","پرورش کنندہ","پڑھا پڑھایا","پڑھا لکھا","پڑھا ہوا","تعلیم یافتہ","حرف شناس","طلب کیا ہوا","منہ بولا باپ"]

خواندن خوانْدَہ

اسم

صفت ذاتی ( واحد )

اقسام اسم

  • جمع غیر ندائی : خوانْدوں[خان + (واؤ معدولہ، ن مغنونہ) دوں (و مجول)]

خواندہ کے معنی

١ - پڑھا لکھا، تعلیم یافتہ۔

"گاؤں میں بسنے والے، بہت سے رواداد، خواندہ اور نیم خواندہ حضرات کا والد مرحوم کے گرد جمگھٹا لگ جاتا تھا۔" (١٩٨٢ء، مری زندگی فسانہ، ٣٤)

٢ - بلایا یا مدعو کیا ہوا، طلبیدہ (مہمان وغیرہ)۔

"معافی کے بندھے ٹکے چند جملوں کے بعد ناخواندوں کو خواندہ مہمان بنانا ہی پڑے گا۔" (١٩٧١ء، اردو، کراچی،٤٧، ٣١:٣)

٣ - پڑھنے والا (خوانندہ کا مخفف)۔

"اوراق کی تعداد کے موافق خواندہ کو روپیہ اشرفیاں انعام ملتی ہیں۔" (١٨٩٧ء، تاریخ ہندوستان، ٦٤٩:٥)

خواندہ کے مترادف

مطلوب

بلایا, پڑھنا, طلبیدہ, مدعو, مطلوب

خواندہ english meaning

Readrecitedrepeated; having the knowledge of reading and writinglettered.(iron) poulterer(PL . خواندگان khandgan) literate persons

محاورات

  • ناخواندہ ‌مہمان ‌وبال ‌میزبان

Related Words of "خواندہ":