تبارک

{ تَبا + رَک }

تفصیلات

iعربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے ماخوذ اسم ہے۔ اردو میں من و عن داخل ہوا بطور اسم اور صفت استعمال ہوتا ہے ١٩٠٥ء کو "رسوم دہلی" میں مستعمل ملتا ہے۔

["برک "," تَبارَک"]

اسم

اسم معرفہ ( مؤنث - واحد ), صفت ذاتی ( مذکر - واحد )

تبارک کے معنی

["١ - قرآن شریف کی ایک سورت جس سے انتیسواں پارہ شروع ہوتا ہے۔","٢ - مسلمانوں کی ایک مذہبی رسم جو ماہ رجب میں مردے کی مغفرت کے لیے ادا کی جاتی ہے، اس رسم میں سورہ تبارک الذی اکتالیس بار پڑھ کر اکثر میٹھی روغنی روٹی تقسیم کی جاتی ہے جس پر سونف کلونجی وغیرہ لگی ہوتی ہے یا کوئی شیرینی بانٹی جاتی ہے۔"]

["\"کم سے کم (٤١) مرتبہ سورۃ تبارک پڑھوا کر مردے کی ارواح کو ثواب پہنچاتے ہیں۔\" (١٩٠٥ء، \"رسوم دہلی\" سید احمد ١٢١)","\"چوتھے جمعے کو مردے کی تبارک ہوتی ہے۔\" (١٨٨٥ء، \"بزم آخر\" ٦٠)"]

["١ - بڑا، بزرگ، عالی۔"]

[" خیر کثیر کے ہیں طالب اے رب تبارک و تعالٰی (١٩٦٢ء، \"کلک موج\" ٣٧)"]

مرکبات

تبارک اللہ