تبریز کے معنی ، مترادف ، اور مطلب | urdu word Tabrez meanings and details

تبریز کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ تَب + ریز (ی مجہول) }

تفصیلات

iفارسی زبان میں ماخوذ اسم ہے اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے ١٨٤٥ء کو "ترجمہ مطلع العلوم" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["ظاہر کرنا","لڑائی کے لئے بلانا"]

اسم

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )

تبریز کے معنی

١ - صفاہان نام راگ کی راگنیوں کا پہلا شعبہ جس کی پانچ راگنیاں ہیں۔

"مقام دوسرا اصفہان اول شعبہ تبریز پانچ نغموں سے مرکب ہے۔" (١٨٤٥ء، ترجمہ مطلع العلوم، ٣٤٣)

٢ - ایران کے ایک شہر کا نام۔

 اگر دیکھے ہیں گوہان شام و تبریز کہ دیکھا کوئی ایسا ملک زرخیز (١٧٠٧ء کلیات ولی، ٣٢٥)

شاعری

  • پہنچے صائب کو یہ مژدہ کہ خبردار رہے
    مصحفی ہند سے اب جانب تبریز آیا
  • یوں شعر تیرا اے ولی مشہور ہے آفاق میں
    مشہور ہے جیوں کر سخن اس بلبل تبریز کا
We’d love to hear your thoughts!

Share your comment below and join the conversation ✨

Comments

No comments yet. Be the first!