تبلیغ کے معنی

تبلیغ کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ تَب + لِیغ }

تفصیلات

iعربی زبان سے ثلاثی مزید فیہ کے باب تفعیل سے مصدر ہے اور اردو میں بطور حاصل مصدر مستعمل ہے۔ اردو میں ١٨٦٠ء کو |خطوط غالب" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["پہنچنا","احکام شریعت پہنچانا","پیام رسائی","خدا کا حکم پہنچانا (کرنا۔ ہونا کے ساتھ)","عیسائیوں کا تبلیغی کام","مذہب تبدیل کرنے کا عمل","کسی مذہب کی تلقین کرنا"]

بلغ تَبْلِیغ

اسم

اسم مجرد ( مذکر - واحد )

تبلیغ کے معنی

١ - پیام پہنچانا۔

|اس نے مبادیات لسانیات کی بھی اچھی توضیح و تبلیغ کی ہے۔" (١٩٦٤ء، زبان کا مطالعہ، ١٠٥)

٢ - مذہب کی تلقین کرنا، شریعت کے احکام پہنچانا۔

|آپ نے توحید الٰہی کی ایسی تبلیغ فرمائی کہ آج دنیا کا شاید ہی کوئی ایسا حصہ ہو جہاں مسلمان موجود نہ ہوں۔" (١٩٣٤ء، قرآنی قصے، ٤٥)

٣ - ابلاغ تشہیر۔

|کتابیں علم کی تبلیغ کے ذرایع میں سے ایک ہی ذریعہ ہیں۔" (١٩١٢ء، افتتاحی ایڈریس (سید حسن بلگرامی)، ٣١)

تبلیغ کے مترادف

ابلاغ

اشاعت, بَلَغَ, پرچار, پروپیگنڈا, پھیلانا, پہنچانا, وعظ

تبلیغ کے جملے اور مرکبات

تبلیغ رسالت

تبلیغ english meaning

missionary workpreachingproselytismspread or propagation (of views)

شاعری

  • تکمیل دیں کا سہرا نوشاہ کے ہے سرپر
    اور بدھیاں پڑی ہیں تبلیغ کی کمر پر

Related Words of "تبلیغ":