تتابع کے معنی
تتابع کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ تَتا + بُع }
تفصیلات
iعربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم ہے اردو میں اصل معنی اور حالت میں بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٨٥١ء میں "ترجمہ، عجائب القصص" میں مستعمل ملتا ہے۔
["تبع "," تَتابُع"]
اسم
اسم کیفیت ( مذکر - واحد )
تتابع کے معنی
١ - لگاتار، مسلسل، یکے بعد دیگرے۔
"تتابع حروف عطف، یکے بعد دیگرے دو یا دو سے زیادہ حروف عطف کا آنا جیسے: سب نے مل کر سنتوں اور نیازوں اور چلوں اور عملوں اور دعاؤں کی بھرمار کر دی۔" (١٩٤٧ء، بنیادی اسالیب زبان، ٧٠)