تثویب

{ تَث + وِیب }

تفصیلات

iعربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم ہے اردو میں من و عن داخل ہوا اور بطور اسم مروج ہے "اسلامی انسائیکلوپیڈیا" میں مستعمل ملتا ہے۔

["ثوب "," تَثْوِیب"]

اسم

اسم کیفیت ( مؤنث - واحد )

تثویب کے معنی

١ - [ اسلام ] صبح کی اذان اور اقامت کے درمیان دو دفعہ |حی علی الصلوہ حی علی الفلاح| کہنا۔

"مگر یہ تثویب فجر کی نماز کے ساتھ خاص تھی۔" (اسلامی انسائیکلوپیڈیا، ١٦٥)