گردش کے معنی

گردش کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ گَر + دِش }

تفصیلات

iاصلاً فارسی زبان کا اسم ہے۔ فارسی سے اردو میں داخل ہوا اور بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٦٧٢ء کو "دیوان عبداللہ قطب شاہ" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["بد اقبال","بد بختی","بد قسمتی","چکر کھانا","حلقہ میں پھرنا","زمانے کا ہیر پھیر","صورت میں حرکت کرنا","قسمت کی برگشتگی","گرد بدن","مدور صورت میں حرکت کرنا"]

اسم

اسم کیفیت ( مؤنث - واحد )

اقسام اسم

  • جمع : گَرْدِشیں[گَر + دِشیں (ی مجہول)]
  • جمع غیر ندائی : گَرْدِشوں[گَر + دِشوں (و مجہول)]

گردش کے معنی

١ - دوری حرکت، چکر، دور، پھیر، گھماؤ۔

"وہ نقطہ ہے کے جس چاروں طرف آفاق کی گردش ہوتی ہے۔" (١٩٨٥ء، اکائی، ٦٩)

٢ - انقلاب، زمانے کا تغیر، حالات کی تبدیلی۔

 گھرا ہوا ہوں زمانے کی گردشوں میں مگر کوئی تو راستہ آشفتہ سر نکالے گا (١٩٨٨ء، مرج البحرین، ٣٤)

٣ - قسمت کی برگشتگی، بدنصیبی، بدبختی، ادبار۔

 گردش دکھا رہا ہے مجھے چرخ چنبری کرتا ہے بات کھوٹی مری ہوا گر کھری (١٨٨٦ء، کلیات اردو، ترکی، ٢٩)

٤ - مصیبت، آفت، ادبار۔

"مثلاً ہم نے سوال کیا کہ ہم پر گردش کیوں آرہی ہے۔" (١٩٧٤ء، نفسیات و مابعدالنفسیات، ٦٢)

٥ - کسی عمارت کے اطراف کا مستف رستہ، غلام گردش۔

"پہلو کی گردش میں کتابوں کی الماریاں، لکھنے کی میزیں ہیں۔" (١٩٣٦ء، مضامین فلک پیما، ٣٦٨)

٦ - [ معاشیات ] لین دین کے لیے، بازار میں زر یا روپے کا چلن۔

"ہندوستان میں موجودہ روپیہ اس روپے سے بہت زیادہ ہے جو گردش میں رہتا ہے۔" (١٩٣١ء، سکہ اور شرح تبادلہ، ٤٧)

گردش کے مترادف

آفت, حرکت, چکر, گردان

آفت, آوارگی, ادبار, انقلاب, بپتا, بداقبالی, بدنصیبی, پھرانا, پھیر, پھیرا, تغیر, چاکر, حرکت, دور, دورہ, سختی, سنکٹ, گھماؤ, مصیبت, کشٹ

گردش کے جملے اور مرکبات

گردش ایام, گردش خون, گردش دوراں, گردش زمانہ, گردش فلک, گردش بخت, گردش چشم, گردش دوری, گردش زدہ, گردش گردوں, گردش گیتی, گردش محوری, گردش زمین, گردش کا مارا, گردش نما

گردش english meaning

Going roundturning roundrevolution; circulation; roll; course; period; turnchange; vicissitude; reversion; adverse fortuneadversity; wandering aboutvagrancy.rotationstrollvicissitudes of fortune. [P~گردیدن]

شاعری

  • گردش میں جو کوئی ہو رکھے اس سے کیا اُمید
    دن رات آپ ہی چرخ میں ہے آسمان تو
  • پر کی بہار میں جو محبوب جلوہ گر تھے
    سو گردش فلک نے سب خاک میں ملائے
  • کس کی مسجد‘ کیسے بتخانے کہاں کے شیخ و شاب
    ایک گردش میں تری چشمِ سیہ کے سب خراب
  • وائے اس جینے پر اے مستی کہ دَور چرخ میں
    جام مے پر گردش آوے اور میخانہ خراب
  • جُھکی جُھکی سی نگاہوں میں انتظار کی آگ
    جلے تو وقت کی گردش پگھلنے لگتی ہے
  • صحرا کے بگولے کی یہ گردش بھی ہے قانون
    اور اس کو سمجھتے رہے بے راہ روی ہم
  • گردش ہی دینی تھی تو بنانا تھا جام مِے
    انساں بنا کے کیوں میری مٹی خراب کی
  • جو لوگ کرتے ہیں دنیا سے سُود کی خواہش
    ہمیشہ گردش دورِ زیاں میں رہتے ہیں
  • ایک عالم ہے مرا لاکھ رہے گردش دہر
    میں بھی کیا آبوہوا ہوں کہ بدل جاؤں گا
  • گردش میں گرد باد جو کھینچے کچھ آپ کو
    خاکہ اڑائے خاک ہمارےغبار کی

محاورات

  • پاؤں گردش میں ہونا
  • پاؤں میں سنیچر اتر آنا یا ہونا۔ پاؤں میں گردش (گھن چکر) ہونا
  • پیالہ گردش میں آنا
  • پیمانے کا گردش (کرنا) میں (آنا) لانا۔ پیمانے کا گھومنا
  • روزی پر گردش آنا
  • ستارہ گردش میں آنا
  • ستارہ گردش میں ہونا
  • گردش میں آنا
  • گردش میں ہونا

Related Words of "گردش":