تجارتی

{ تِجا + رَتی }

تفصیلات

iعربی زبان سے مشتق اسم |تجارت| کے آخر پر |ی| بطور لاحقۂ نسبت لگانے سے باوجود اردو میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے۔ تحریراً سب سے پہلے ١٩٤٠ء کو "معاشیاتِ ہند" میں مستعمل ملتا ہے۔

["تجر "," تِجارَت "," تِجارَتی"]

اسم

صفت نسبتی

تجارتی کے معنی

١ - تجارت سے منسوب، کاروبار سے متعلق، سوداگری کا مال۔

"حکومت کا پارلیمانی شکل میں قائم ہونا جس پر زمیندار، امرا مسلط ہیں اور قومی صنعتی اور تجارتی میلان رکھتے ہیں۔" (١٩٤٠ء، معاشیاتِ ہند (ترجمہ)، ١٩٠:١)

مرکبات

تجارتی اجارہ, تجارتی اصول, تجارتی بیڑہ, تجارتی رینچ, تجارتی سیاست, تجارتی عدالت, تجارتی کاغذ, تجارتی مارکہ, تجارتی مال

انگلش

["commercial","mercantile"]