تجنیس صوتی کے معنی
تجنیس صوتی کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ تَج + نی + سے + صَو (و لین) + تی }
تفصیلات
iعربی زبان سے ماخوذ اسم |تجنیس| کے ساتھ کسرہ صفت ملانے کے بعد عربی زبان سے ہی صفت |صوتی| ملانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم مستعمل ہے تحریراً سب سے پہلے "بنیادی اسالیب بیان" میں مستعمل ملتا ہے۔
[""]
اسم
اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )
تجنیس صوتی کے معنی
١ - ایسے مختلف الفاظ جن میں کوئی صوت مشترک ہو۔
"تجنیس صوتی مختلف الفاظ کی ابتداء میں بار بار ایک ہی آواز کا آنا۔" (بنیادی اسالیب زبان، ٦٨)