تجنیس ناقص کے معنی
تجنیس ناقص کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ تَج + نی + سے + نا + قِص }
تفصیلات
iعربی زبان سے ماخوذ اسم |تجنیس| کے ساتھ کسرہ صفت لگانے کے بعد عربی زبان سے ہی صفت |ناقص| ملانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم مستعمل ہے ١٨٤٥ء میں "ترجمہ مطلع العلوم" میں مستعمل ملتا ہے۔
[""]
اسم
اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )
تجنیس ناقص کے معنی
١ - متجانس الفاظ کا بلحاظ حروف بہر نوع یکساں ہونا مگر حرکات و سکنات میں مختلف، جیسے: بیر، بِیر، شیر، شِیر۔
"تجنیس ناقص یہ ہے کہ دو لفظ یا زیادہ ان سے کلام میں آویں اور وہ دونوں لفظ حرفوں میں متفق ہوں اور حرکات و سکنات میں مختلف ہوں۔" (١٨٤٥ء، ترجمہ مطلع العلوم، ٢٤٠)
٢ - متجانس الفاظ میں حروف کا کم یا زیادہ ہونا۔
"تجنیس ناقص وہ دو الفاظ ہم شکل جن میں بسبب کمی و زیادتی کسی حرف کے باہم فرق ہو۔" (١٨٧٤ء، عطر مجموعہ، ٣١:١)